
دہرادون / رودرپریاگ: اتراکھنڈ میں کیدارناتھ قومی شاہراہ پر آج چٹان گرنے سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق رودرپریاگ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا 60 کلو میٹر کیدارناتھ قومی شاہراہ پر چنڈیکادھار کے پاس کل شام پہاڑ سے اچانک چٹان گرگئی اس سے پہلے کہ لوگ کچھ سمجھ پاتے کہ ایک کار اور دو موٹر سائیکلیں اس کی زد میں آ گئیں۔
Published: 20 Oct 2019, 4:57 PM IST
رودرپریاگ کے ڈیزاسٹر آپریشن سنٹر کے انچارج ہریش چندر شرما نے يو این آئی کو آج بتایا کہ کل شام تقریباً ساڑھے سات بجے کیدارناتھ-گوري كنڈ جانے والے نیشنل ہائی وے نمبر 107 واقع چنڈیكادھار کے پاس چٹان گرنے سے دو موٹر سائیکل اور ایک کار حادثہ کا شکار ہو کر چار سو میٹر گہری کھائی میں جا گري۔اس حادثے میں سرجیت شرما، حامد اور روی کمار کی اسپتال لے جاتے وقت راستے میں موت ہو گئی۔مسٹر شرما نے کہا کہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے امدادی کام روک دیا گیا ہے۔
Published: 20 Oct 2019, 4:57 PM IST
انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح دوبارہ امدادی کام شروع کیا گیا۔ اس دوران پانچ اور لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ بری طرح کچل جانے کی وجہ سے لاشوں کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
Published: 20 Oct 2019, 4:57 PM IST
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Oct 2019, 4:57 PM IST