قومی خبریں

کولکاتا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ، لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے

کولکاتا میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرکز بنگلہ دیش تھا۔ جھٹکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر آ گئے، فی الحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی 

کولکاتا: کولکاتا میں جمعرات کو زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں میں بے چینی پھیل گئی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز بنگلہ دیش میں تھا، تاہم اس کے اثرات کولکاتا اور اطراف کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ جھٹکے چند سیکنڈ تک جاری رہے لیکن اس دوران عمارتوں کے ہلنے اور فرنیچر کے لرزنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

احتیاطی طور پر شہری بڑی تعداد میں اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ متعدد دفتروں میں ملازمین نے عمارتیں خالی کر کے کھلے مقامات پر پناہ لی۔

تاحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ حکام صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined