قومی خبریں

اڈیشہ میں 5 طالبات کی پانی میں ڈوبنے سے موت، سوگوار خاندانوں سے کانگریس کا تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

طالبات اپنے اسکول سے نکلی تھیں اور 10 ویں کے بورڈ امتحان ختم ہونے کے بعد اپنے والدین کے آنے کا انتظار کر رہی تھیں۔ امتحانات مکمل ہونے کی خوشی میں وہ پانی میں کھیلنے کے لیے اترگئیں جہاں وہ ڈوب گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>غرقاب، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

غرقاب، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

 بورڈ امتحانات ختم ہونے کے بعد اڈیشہ کے کوراپٹ اور میور بھنج اضلاع میں المناک حادثات سامنے آئے ہیں۔ یہاں مختلف واقعات میں 5 اسکولی طالبات کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ ان افسوسناک واقعات نے ریاست کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ وہیں کانگریس اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) جیسی سیاسی پارٹیوں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کوراپٹ ضلع واقع کولمب تالاب میں 10ویں جماعت کی 3 طالبات کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ یہ طالبات اپنے اسکول سے نکلی تھیں اور 10 ویں کے بورڈ امتحان ختم ہونے کے بعد اپنے والدین کے آنے کا انتظار کر رہی تھیں۔ امتحانات مکمل ہونے کی خوشی میں وہ پانی میں کھیلنے کے لیے اترگئیں جہاں وہ ڈوب گئیں۔

Published: undefined

مقامی لوگوں نے طالبات کو بچانے کی کوشش کی اور انہیں فوری طور پر کورا پٹ کے شہید لکشمن نائک میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کو دوپہر 3 سے ساڑھے 3 بجے کے درمیان پیش آیا۔ متوفی طالبات کی شناخت لنگراج خیل (16)، سواستیک (15) اور اوم پرکاش (16) کے طور پر کی گئی ہے۔ متوفیوں کے اہل خانہ نے اسکول انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

میور بھنج ضلع میں ایک دیگر واقعہ میں کپت پاڑا تھانہ علاقے کے نچھی پور گاؤں کے قریب تالاب میں نہاتے وقت دوسری جماعت کی دو طالبات کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ 7 سالہ سبھاش سندھیا نائک اور 8 سالہ راج لکشمی سنکھوال اسکول سے واپسی کے بعد تالاب میں نہانے گئی تھیں۔ گھر والوں کو جب واردات کا علم ہوا تو وہ فوراً تالاب کے طرف بھاگے اور دونوں لڑکیوں کو پانی سے باہر نکال کر کپت پاڑا اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

ایک ہی دن دو مختلف واقعات میں 5 طالبات کی موت سے عوام میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان واقعات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے ڈی کے صدر نوین پٹنائک نے ٹویٹ کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تالاب میں ڈوبنے سے طالبات کی موت نے دل دہلا دیا ہے۔ انھوں نے متوفیوں کے روح کے سکون کے لئے دعا کرتے ہوئےغمزدہ خاندانوں اور ان کے لواحقین  کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

Published: undefined

وہیں اڈیشہ پردیش کانگریس کمیٹی (او پی سی سی) کے صدر بھکتا چرن داس نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوراپٹ کے کولمب آبی ذخیرے میں ڈوبنے سے نوودیا ودیالیہ کی 3 طالبات کی المناک موت سے بہت دکھ ہوا ہے، میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔خدا انہیں اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined