قومی خبریں

راجستھان: 37 ہزار نشیلی گولیاں برآمد، 3 ملزم گرفتار

پولس نے الگ الگ جگہ سے 37 ہزار نشیلی گولیاں برآمد کیں اور گرفتار تینوں ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ میں تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں جانچ بھی شروع ہو گئی ہے۔

تصویر سو شل میڈیا
تصویر سو شل میڈیا 

شری گنگا نگر: راجستھان میں شری گنگا نگر اور ہنومان گڑھ اضلاع میں پولس نے 37ہزار سے زیادہ نشیلی گولیاں برآمد کرکے تین ملزمین کو گرفتارکیاہے۔پولس کے مطابق ہنومان گڑھ ضلع میں سنگریا تھانہ کے بھگت پورا گاؤں میں کل رات ملی رام بازی گر کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 4850 نشیلی گولیاں اور کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔

Published: 08 Oct 2019, 2:06 PM IST

اسی طرح ہنومان گڑھ جنکشن پولس نے بلوندر سنگھ بازیگر کو گرفتار کیا،جس کے قبضے سے سات ہزار سے زیادہ نشیلی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔بلوندر سنگھ کے قبضے سے ٹراماڈول سالٹ کی 4750اور الپراجولم کی 2400گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔وہ موٹرسائیکل پر نشیلی گولیوں کی کھیپ کہیں سپلائی کرنے جارہا تھا۔

Published: 08 Oct 2019, 2:06 PM IST

اس دوران شری گنگا نگر میں صدر تھانہ پولس نے کل دیر شام دو افراد کو 25ہزار نشیلی گولیوں سمیت گرفتار کیا۔گرفتار شخص کی شناخت شری وجے نگر تھانہ علاقے میں چک 38جی بی کے رہنے والے رویندرسنگھ (35)اور جے دیپ کے طورپر ہوئی ہے۔

Published: 08 Oct 2019, 2:06 PM IST

پولس نے دونوں ملزمین کو شری گنگا نگر کے نزدیک موہن پورا راستے پر پیدل جاتے ہوئے گرفتار کیا۔ان کے پاس پلاسٹک کے کٹے تھے،جن کی تلاشی لینے پر 25ہزار نشیلی گولیاں برآمد ہوئیں۔پولس نے ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

Published: 08 Oct 2019, 2:06 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Oct 2019, 2:06 PM IST