قومی خبریں

چین کھینچ کر ٹرینوں کو روکنے کے معاملے میں 326 گرفتار

بہار میں مشرقی ریلوے کے مالدہ ڈویژن کے اہم اسٹیشنوں پر ریلوے سیکوریٹی فورس (آر پی ایف ) نے چین کھینچ کر ٹرینوں کوغیر قانونی طور سے کہیں بھی روکنے کے خلاف مہم چلا کر 326 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھاگلپور: بہار میں مشرقی ریلوے کے مالدہ ڈویژن کے اہم اسٹیشنوں پر ریلوے سیکوریٹی فورس ( آر پی ایف ) نے چین کھینچ کر ٹرینوں کوغیر قانونی طور سے کہیں بھی روکنے کے خلاف مہم چلا کر 326 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔

مالدہ ڈویژن کے آرپی ایف کمانڈنٹ فرانسس لوبین نے بدھ کے روز بتایا کہ چین کھینچ کر ٹرینوں کو غیر قانونی طور سے جہاں تہاں روکنے کے خلاف مہم چلا کر 326 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس دوران خواتین اور معذور بوگیوں میں بھی چیکنگ مہم چلائی گئی جس میں آرپی ایف کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ تہواروں کے مدنظر ریل مسافروں کی حفاظت اور غیر قانونی سرگرمیوں میں شامل لوگوں پر بھی فورس کے جوان سخت نگاہ رکھ رہے ہیں۔

Published: undefined

لوبین نے بتایاکہ اس ریل ڈویژن کے جمال پور ، بھاگلپور ، صاحب گنج ، مالدہ ، بڑہروا، کہلگاؤں اسٹیشنوںمیں چین کھینچنے کے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان دنوں چین کھینچ کر ٹرینوں کو روک دینے کی شکایتیں زیادہ آرہی تھیں۔ انہوں نے بتایاکہ یہ غیر قانونی کام زیادہ طلبا کررہے تھے۔

Published: undefined

کمانڈنٹ نے بتایاکہ مختلف ٹرینوں کی خواتین بوگیوں کی بھی جانچ کی گئی ۔ اس میں ضابطہ کے خلاف سفر کرنے والے 1142 مرد مسافروں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔ اس کے علاوہ معذور بوگیوں میں بھی غیر قانونی طور سے سفر کرنے والے 527 مسافروں کوگرفتار کیا گیا۔ ان دنوں غیر قانونی طریقے سے سفرکرنے والوں کی شکایات موصول ہورہی تھیں ۔ اسی وجہ سے مالدہ ریل ڈویژن کے اہم اسٹیشنوں پر آر پی ایف نے یہ مہم چلائی ہے ۔

Published: undefined

لوبین نے بتایاکہ اس کے علاوہ تہوار کے مدنظر اسٹیشنوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ مشتبہ مسافروں اور لاوارث سامانوں کو تلاش کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورس کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ کمانڈنٹ نے بتایاکہ دیوالی اور چھٹ اہم تہوار ہیں ۔ اس دوران مسافروں کے آنے جانے کے سلسلہ اضافہ ہوگیا ہے ۔ مسافروں کی بھیڑ کی وجہ سے بھی سیکورٹی جوانوں کو چاق وچوبند رہنے کو کہا گیا ہے ۔ ریلوے سیکورٹی فورس کے جوان بھی مختلف اسٹیشنوں پر مائیک سے لوگوں کو چوکنا رہنے کیلئے آگاہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined