قومی خبریں

میکس اسپتال کے 3 طبی اہلکار بھی کورونا پازیٹو، 39 اسٹاف کوارنٹائن

میکس اسپتال نے بتایا کہ کووڈ-19 وارڈ میں 154 ملازمین کام کررہے ہیں۔ ان میں کسی کو کورونا وائرس کا انفیکشن نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سبھی کو احتیاط کے طور پر اسپتال میں ہی رکھا جاتا ہے۔

تصویر سول میڈیا
تصویر سول میڈیا 

نئی دہلی: دلی کے ساکیت واقع میکس اسپتال کا ایک ڈاکٹر، ایک نرس اور ایک اسسٹنٹ میڈیکل اسٹاف کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اسپتال کی جانب سے پیر کے روز اس کی تصدیق کی گئی ہے۔اسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ طبی اسٹاف میں انفیکشن باہر سے آیا ہے اور یہ اسپتال کے اندر کا معاملہ نہیں ہے۔

Published: undefined

اسپتال نے بیان میں کہا کہ کچھ دن پہلے امراض قلب کے دو مریض اسپتال میں داخل ہوئے تھے جنہیں کووڈ۔ 19 سے متاثر پایا گیا ہے۔ ان کے رابطے میں آئے 39 طبی اہل کاروں کو اسپتال میں ہی علیحدہ ونگ میں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ ان سبھی اسٹاف میں ابھی کورونا کی علامات پائی نہیں گئی ہیں۔ ان لوگوں نے 14 اپریل کو ان کی جانچ کی جائے گی۔

Published: undefined

اسپتال نے کہا کہ کووڈ وارڈ میں 154 ملازمین کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے کسی کو کورونا وائرس کا انفیکشن نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سبھی کو احتیاط کے طور پر اسپتال میں ہی رکھا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سبھی ملازمین الگ الگ شفٹ میں کام کرتے ہیں اور اسپتال میں ہی رہتے ہیں تاکہ ان کے کنبے کو کورونا کا خطرہ لاحق نہ ہو۔ ان طبی اہلکاروں میں کسی کو کوارنٹائن نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined