قومی خبریں

کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 199 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر کے لوگوں کو 199 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 199 کروڑ 59 ہزار 536 ٹیکے لگائے جا چکے

کورونا ویکسین / یو این آئی
کورونا ویکسین / یو این آئی RAJESH KUMAR

نئی دہلی: کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر کے لوگوں کو 199 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 199 کروڑ 59 ہزار 536 ٹیکے لگائے جا چکے۔

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 13 ہزار 615 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 43 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.30 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 3.23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ 13 ہزار 265 لوگوں نے کووڈ سے نجات حاصل کی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 29 لاکھ 96 ہزار 427 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.50 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 21 ہزار 292 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86 کروڑ 73 لاکھ 10 ہزار 272 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined