
گووا میڈیکل کالج میں کوروناکے مریضوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔اے بی پی نیوز پر شائع خبر کے مطابق رات ایک بجے سے صبح چھہ بجے کے درمیان 13 اور مریضوں کی موت ہو گئی ۔
ان اموات کی وجہ آکسیجن سپلائی رکنے کو بتایا جارہا ہے۔واضح رہے گووا میڈیکل کالج اسپتال میں گزشتہ چاردنوں میں 75 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ منگل کو 26، بدھ کو 21، جمعرات کو 15 اور آج یعنی جمعہ کو 13 مریضوں کی موت ہو ئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ آکسیجن کی سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے یہ اموات ہوئی ہیں لیکن اسپتالانتظامیہ کا کہنا ہےکہ لاجسٹک سپورٹ کی کمی کے چلتے یہ اموات ہوئی ہیں۔وہیں گووا حکومت نے جانچ کےلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بی کے مشرا کی صدارت میں یہ کمیٹی اسپتال میں آکسیجن کےانتظام کے عمل کی جانچ کرنے اور اس کے سدھار کے لئے سفارش کرے گی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔