
مہاراشٹر میں کل ایک زبردست سڑک حادثہ ہوا جس میں ایک بس اور ٹرک کنٹینر کی زبردست ٹکر ہوئی اور 15افراد ہالک ہو گئے ۔ اس حادثہ میں 35 سے زائد لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں ۔ پولس کے مطابق ریاست ٹرانسپورت کی بس دھولے سے اورنگ آباد جا رہی تھی تبھی ایک کنٹینر سے ٹکر ہو گئی ۔واضح رہے یہ حادثہ رات 10.30 بجے ہوا اور پولس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا ۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Aug 2019, 8:56 AM IST