آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: کپتان اسمتھ، بٹلر اور اسٹوکس نہیں کھیل پائیں گے آج راجستھان رائلز کے لئے

راجستھان کے لئے پہلے میچ سے قبل کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر نے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں لازمی قرنطین میں ہونے کی وجہ سے چنئی کے خلاف ٹیم کا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

آئی پی ایل میں فاتحانہ آغاز کرنے والے مہندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت چنئی سپر کنگز کے سامنے پہلے میچ میں راجستھان رائلز کو آج اپنے باقاعدہ کپتان اسٹیون اسمتھ کی خدمات کی کمی محسوس ہوسکتی ہے جو چوٹ کے سبب میچ سے باہر رہ سکتے ہیں۔ واضح رہے آئی پی ایل میں متحدہ عرب امارات آنے سے قبل انگلینڈ میں ون ڈے سیریز سے قبل مانچسٹر میں نیٹ پریکٹس کے دوران اسمتھ کے سر میں چوٹ آئی تھی اور ون ڈے سیریز سے محروم ہوگئے تھے۔ چوٹ کی وجہ سے اسمتھ دیر سے یو اے ای پہنچے اور ابھی وہ کرانٹائن میں ہیں جس کی وجہ سے اسمتھ کی آئی پی ایل میں راجستھان کے افتتاحی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد اسمتھ کی حالت پر اب بھی نگرانی کی جارہی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف دھونی کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈین کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے اور تین بار کی چمپیئن چنئی کےاس جیت سے پہلے ہی حوصلے بلند کر چکی ہے۔ تاہم فتح کے باوجود کپتان دھونی نے کہا کہ کچھ شعبے ایسے ہیں جن میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

راجستھان کے لئے پہلے میچ سے قبل کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ٹیم کے انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر نے بھی کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں لازمی قرنطین میں ہونے کی وجہ سے چنئی کے خلاف ٹیم کا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ راجستھان بھی اس ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی خدمات حاصل نہیں کر سکے گا جو اپنے والد کے دماغی کینسر کی تشخیص کے سبب کرائسٹ چرچ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اگرچہ انہوں نے نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد تنہائی کے 14 دن مکمل کر لئے ہیں اور اپنی تربیت بھی شروع کردی ہے ، تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ وہ ٹیم میں شامل ہونے کے قابل کب ہوں گے۔

Published: undefined

راجستھان کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر اس میچ میں دستیاب ہوں گے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے آئی پی ایل سے معاہدہ کرنے والے کھلاڑی ون ڈے سیریز کے اختتام کے دوسرے دن 16 ستمبر کو متحدہ عرب امارات پہنچے۔ اپنے کچھ اسٹار غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں راجستھان کے لئے متوازن الیون کی تلاش کرنا ایک دشوار عمل ہوگا۔

Published: undefined

اگر اسمتھ اس میچ میں نہیں کھیلتے ہیں تو راجستھان کو اس میچ کے لئے نیا کپتان ڈھونڈنا ہوگا اور تجربہ کار رابن اتھپا اس کی ذمہ داری نبھاسکتے ہیں۔ اجنکیا رہانے گذشتہ سیزن میں ٹیم کے کپتان تھے لیکن پہلے چھ میچوں میں سے پانچ میں شکست کے بعد اسمتھ کو نیا کپتان مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد راجستھان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ رہانے اس سیزن میں دہلی کیپیٹلز کی ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں۔ اتھپا ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ٹیم کے مڈل آرڈر کو سنبھالنے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔

Published: undefined

اس میچ میں راجستھان کی ٹیم اپنے ہندوستانی کھلاڑیوں پر زیادہ انحصار کرے گی۔ یشسوی جیسوال ، سنجو سیمسن ، ریان پیراگ ، شریاس گوپال اور جے دیو انادکت کو ٹیم کے افتتاحی میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سیمسن نے گذشتہ سیزن میں سنچری بنائی تھی اور وہ بہت تیز بیٹنگ کے لئے جانے جاتے ہیں۔ اس آئی پی ایل میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے وہ ہندوستانی محدود اوورز کی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز کا دعویدار بن جائیں گے ۔

Published: undefined

جیسوال نے گزشتہ گھریلو سیزن میں جھارکھنڈ کے خلاف وجئے ہزارے ٹرافی میں 154 گیندوں میں 203 رن بنائے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں چھ میچوں میں سب سے زیادہ 400 رنز بنائے۔ جیسوال کے لئے یہ آئی پی ایل ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایک بڑے اسٹیج پر ثابت کریں۔

Published: undefined

تین مرتبہ آئی پی ایل کے فاتح دھونی ، ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کے باوجود اب بھی کئی شعبوں میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ دھونی نے ممبئی پر فتح کے بعد کہا کہ میچ میں بہت ساری مثبت تبدیلیاں آئیں لیکن اب بھی کچھ شعبے باقی ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر وقت کے بارے میں۔

Published: undefined

چنئی نے ممبئی انڈینز کو امباتی رائیڈو (71) اور فاف ڈو پلیسیس (ناٹ آؤٹ 58) کی عمدہ ہاف سنچریوں سے شکست دی تھی جبکہ ٹیم کا آغاز خراب تھا اور پہلے دو اوورز میں دو وکٹیں گنوا بیٹھے تھے۔ ممبئی نے 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 162 رنز بنائے تھے اور چنئی نے 19.2 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 166 رنز بنائے تھے۔

Published: undefined

دھونی راجستھان کے خلاف اچھی شروعات کرنا چاہیں گے چاہے وہ ٹیم پہلے بیٹنگ کر رہی ہو یا ہدف کا پیچھا کر رہی ہو۔ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر ڈوین براوو کی لگاتار دوسرے میچ کے لئے خدمات حاصل نہیں ہوں گی جو گھٹنے کی انجری کی وجہ سے اس میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ تاہم میچ میں براوو کی جگہ لینے والے سیم کیرن نے اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھایا اور 28 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور چھ گیندوں پر 18 رنز بنائے اور چنئی کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Published: undefined

دھونی جانتے ہیں کہ آئی پی ایل ایک ٹورنامنٹ ہے جہاں کچھ کھلاڑی اسٹار کھلاڑیوں کے باوجود حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ایسی صورتحال میں وہ راجستھان کے خلاف مکمل توازن رکھنا چاہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined