آئی پی ایل

روہت شرمانے پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھتے ہوئے ممبئی انڈینز  کی عزت بچائی

ممبئی انڈینز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو چھہ وکٹوں سے شکست دے دی۔ روہت شرما اور ریان رکلٹن کی دھماکہ خیز اننگز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

لکھنؤ سپر جائنٹس کا اسکور  228  رنز کم پڑ گیا جب آئی پی ایل 2026 کے 47ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے لکھنؤ  سپر جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ممبئی انڈینز یعنی  ایم آئی کی جانب سے ہٹ مین روہت  شرمانے سب سے زیادہ اسکور کیا، انہوں نے 44 گیندوں میں 6 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 190.91 تھا۔ ریان نے 32 گیندوں پر 6 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 259.38 تھا۔

Published: undefined

روہت اور رریان نے 65 گیندوں میں 143 رنز کی اوپننگ شراکت سے لکھنؤ کی کمر توڑ دی۔ اس شراکت نے ممبئی  انڈینز کے لیے میچ کو یک طرفہ کر دیا۔ لکھنؤ کے گیند باز دونوں بلے بازوں کے خلاف مکمل طور پر آؤٹ نظر آئے۔ اس جیت نے پلے آف میں پہنچنے کی اپنی باقی امیدوں کو برقرار رکھتے ہوئے ممبئی  انڈینز کی عزت بچائی۔

Published: undefined

ممبئی انڈینز  کو پہلے ہی پلے آف میں پہنچنے کی بہت کم امید تھی۔ اگر ممبئی  انڈینزآج لکھنؤ  سپر جائنٹس کے خلاف ہار جاتا تو ٹیم پلے آف کی دوڑ سے مکمل طور پر باہر ہو چکی ہوتی۔ یہ ممبئی کی سیزن کی واحد تیسری جیت ہے، جو 10 میچوں میں حاصل کی ہے۔ ممبئی کے اب 6 پوائنٹس ہیں۔ یہاں سے ممبئی بقیہ 4 میچ جیت کر کسی نہ کسی طرح پلے آف میں پہنچ سکتی ہے۔

Published: undefined

میچ میں ممبئی انڈینز کے کپتان سوریہ کمار یادیو نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ نکولس پورن نے ٹیم کی جانب سے سب سے بڑی اننگز کھیلی، انہوں نے 21 گیندوں پر 1 چوکے اور 8 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 300 تھا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی نے صرف 18.4 اوور میں 6 وکٹوں سے جیت لیا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined