
پنجاب کے کپتان شریئس ایر نصف سنچری بنانے کے بعد، تصویر ’ایکس‘ @IPL
نیو چنڈی گڑھ کے مہاراجہ یادویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2026 کے سترہویں میچ میں سنرائزرس حیدر آباد کو شدید مایوسی ہاتھ لگی۔ حیدر آباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 219 رن بنائے تھے، لیکن پنجاب کنگز نے اس ہدف کو بہ آسانی حاصل کر لیا۔ شریئس ایر کی کپتانی والی پنجاب ٹیم نے 18.5 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر 223 رن بنا دیے، اور اس طرح 6 وکٹ سے جیت حاصل ہوئی۔
Published: undefined
اس مقابلہ میں حیدر آباد کی شروعات انتہائی جارحانہ رہی۔ سلامی بلے باز ابھشیک شرما نے محض 28 گیندوں پر 74 رنوں کی طوفانی کھیلی، اور دوسرے سلامی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے بھی 23 گیندوں پر 38 رن بنائے۔ دونوں نے مل کر پاور پلے میں 105 رن بنا ڈالے تھے۔ لیکن مڈل آرڈر میں ہنرک کلاسین نے 33 گیندوں پر محض 39 رن بنائے اور بعد کے بلے بازوں نے بھی کوئی خاص کارنامہ انجام نہیں دیا۔ ایشان کشن نے 17 گیندوں پر 27 رن ضرور بنائے، جن کا بہترین کیچ مارکو یانسن نے باؤنڈری لائن پر پکڑا۔ آخر میں انیکیت ورما کی اننگ کو بہتر تصور کیا جا سکتا ہے، کیونکہ انھوں نے 9 گیندوں پر 18 رن بنائے۔ حیدر آباد کی ٹیم 20 اوورس میں 219 رن بنانے میں کامیاب ہو گئی اور یہ اسکور چھوٹا نہیں تھا۔
Published: undefined
پنجاب کی طرف سے گیندباز میں ششانک سنگھ کی تعریف کرنی ہوگی، جنھوں نے 3 اوورس میں 20 رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انھوں نے ہی ٹریوس ہیڈ اور ابھشیک شرما کو پویلین بھیجا، جس سے پنجاب کی میچ میں واپسی ہو پائی۔ 2 وکٹ عرشدیپ سنگھ کو بھی ملے، لیکن انھوں نے 4 اوورس میں 50 رن خرچ کر دیے۔ ایک وکٹ زیویئر بارٹلیٹ کے حصے میں آیا۔
Published: undefined
220 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پنجاب کنگز کی ابتدا بھی طوفانی رہی۔ پریانش آریا نے محض 20 گیندوں پر 57 رنوں کی اننگ کھیلی، جبکہ پربھ سمرن سنگھ نے 25 گیندوں پر 51 رن بنا ڈالے۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 6.2 اوورس میں 99 رنوں کی بہترین شراکت داری کی۔ کوپر کونولی (11 رن) کچھ خاص نہیں کر سکے، لیکن کپتان شریئس ایر ایک بار پھر اپنی تیز طرار اننگ سے ٹیم کو جیت تک لے گئے۔ انھوں نے 33 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 69 رن بنائے۔ ششانک سنگھ نے آخر میں 9 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 16 رنوں کی چھوٹی لیکن اہم اننگ کھیلی۔ شریئس ایئر کو ان کی بہترین اننگ کے لیے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined