آئی پی ایل

چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا

ممبئی انڈینز پلے آف میں آگے بڑھنا چاہتی ہے تو اسے امید کرنی ہوگی کہ بقیہ میچوں کے نتائج اس کے حق میں جائیں اور وہ اپنے باقی تمام میچ جیتے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس شکست نے ممبئی انڈینز  کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدوں کو  دھچکا لگا دیا۔ چیپاک اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی نے 159 رنز بنائے۔ جواب میں روتوراج گائیکواڈ اور کارتک شرما کے درمیان 98 رنز کی شراکت نے چنئی کی جیت کو یقینی بنایا۔ ممبئی کی یہ 9 میچوں میں ساتویں شکست ہے۔

Published: undefined

اب سوال یہ ہے کہ کیا ممبئی انڈینز چنئی سپر کنگز کے ہاتھوں 8 وکٹوں کی شکست کے بعد پلے آف سے باہر ہو جاتی ہے۔ نہیں، ممبئی کو ابھی بھی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں ہیں۔ لیکن فائنل فور میں ان کا راستہ پہلے سے زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔ اب اگر ممبئی انڈینز پلے آف میں آگے بڑھنا چاہتی ہے تو اسے امید کرنی ہوگی کہ بقیہ میچوں کے نتائج ان کے حق میں جائیں گے اور وہ اپنے باقی تمام میچ جیت لے گی۔

Published: undefined

160 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی نے سنجو سیمسن کو جلد ہی کھو دیا۔ سیمسن 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ارول پٹیل نے 24 رنز کا تعاون دیا۔ چنئی نے 62 کے اسکور پر دو وکٹ گنوا دیے تھے لیکن رتوراج گائیکواڑ اور کارتک آخر تک کریز پر موجود رہے۔

Published: undefined

رتوراج گائیکواڈ نے 48 گیندوں پر 67 رنز کی مضبوط اننگز کھیلتے ہوئے آئی پی ایل 2026 میں لگاتار دوسری ففٹی بنائی۔ دوسری جانب کارتک شرما نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 54 رنز بنائے۔ کارتک انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی کے لیے ففٹی بنانے والے دوسرے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے۔ چنئی سپر کنگزکے لیے سب سے کم عمر پچاس رنز  بنانے کا ریکارڈ آیوش مہاترے کے پاس ہیں۔

Published: undefined

آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ صرف تیسرا موقع ہے جب چنئی  سپر کنگزنے سیزن کے دونوں میچوں میں ممبئی انڈینز کو شکست دی ہے۔ سی ایس کے نے اس سے قبل 2014 اور 2023 میں ایسا کیا تھا۔ جب یہ دونوں ٹیمیں پہلی بار آئی پی ایل 2026 میں ٹکرائی تھیں، چنئی نے 103 رنز کی زبردست جیت درج کی تھی۔ اب، ایک بار پھر، چنئی نے ممبئی انڈینز کو 8 وکٹوں سے زبردست شکست دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined