عالمی خبریں

میخائل گورباچوف کی رحلت پر یورپ سے امریکہ تک عالمی رہنماؤں کا اظہار غم

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یو این کی جانب سےان کے خاندان، روسی فیڈریشن کے عوام اور حکومت سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ایسے منفرد سیاست دان تھے جنہوں نے تاریخ کا رخ موڑ دیا

میخائل گورباچوف / آئی اے این ایس
میخائل گورباچوف / آئی اے این ایس 

ماسکو: میخائل گورباچوف کے انتقال کے بعد دنیا کے اہم لیڈران نے تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے غم کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یو این کی جانب سے ان کے خاندان، روسی فیڈریشن کے عوام اور حکومت سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ایسے منفرد سیاست دان تھے جنہوں نے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ انیس سو نوے میں نوبیل امن انعام وصول کر تے ہوئے گورباچوف نے کہا تھا،’امن مماثلت کا اتحاد نہیں ہے، بلکہ تنوع میں متحد ہو نا ہے۔‘ اور اقوام متحدہ کے سربراہ کے مطابق، ’انہوں نے اپنی اس بصیرت کو مزاکرات کی کوشش، اصلاحات، شفافیت اور تخفیف اسلحہ کے لئے استعمال کیا۔

Published: undefined

ادھر امریکی وائٹ ہاؤس کی جانب سے جانب سے جاری ایک بیان میں سابق سوویت رہنما کی موت پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا، ’میخائل گورباچوف ایک قابل ذکر بصیرت والے انسان تھے۔ ہم ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔‘

سوویت یونین کے انہدام کے وقت امریکہ کے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز جیمس بیکر نے کہا کہ "تاریخ میخائل گورباچوف کو ایک ایسے عظیم رہنما کے طور پر یاد رکھے گی جس نے ایک عظیم ملک کو جمہوریت کے راستے پر گامزن کیا۔"

Published: undefined

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ سرد جنگ کے خاتمے کے حوالے سے وہ گورباچوف کی "ہمت اور ایمانداری" کے معترف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا "ایسے وقت میں جب یوکرین میں پوٹن نے جارحانہ کارروائی کی ہے، سوویت سماج کو کھولنے کا ان کا انتھک عزم ہم سب کے لیے ایک مثال ہے۔"

Published: undefined

سابق سوویت رہنما کی موت کے اعلان کے بعد یورپی یونین کے متعدد رہنماؤں نے میخائل گورباچوف کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے گورباچوف کو ایک "قابل اعتماد اور قابل احترام" رہنما قرار دیا جس نے آہنی پردے کو اتارنے میں مدد کی تھی۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، آسٹریا کے چانسلر کارل نیامر اور ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے بھی میخائل گورباچوف کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں شامل ہیں۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined