عالمی خبریں

کورونا انفیکشن: ڈبلیو ایچ او نے ’ڈیکسامیتھاسون‘ کے کلینیکل ٹرائل کا کیا خیرمقدم

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ محققین نے ڈیکسامیتھاسون کے کلینیکل ٹرایل کے ابتدائی نتائج کا اشتراک کیا اور ادارہ آنے والے دنوں میں تفصیلی تجزیے کی توقع کرتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ماسکو: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس ( کووڈ) سے شدید طور پر متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مؤثر دوا ڈیکسامیتھاسون کے کلینیکل ٹرائلز کے ابتدائی نتائج کا خیرمقدم کیا ہے۔ منگل کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے ایک پریس ریلیز میں کہا ’’ یہ پہلا علاج ہے جس میں آکسیجن اور وینٹیلیٹر استعمال کرنے والے کووڈ 19 کے مریضوں کی موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ یہ بڑی اچھی خبری ہے اور میں برطانیہ حکومت، آکسفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ کے کئی اسپتالوں اور مریضوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے زندگی بچانے والی اس سائنسی کامیابی میں تعاون پیش کیا ہے۔

Published: undefined

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق یہ دوا کووڈ- 19 کے مریضوں میں موت کے خطرے کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوئی ہے۔ یہ دوا وینٹیلیٹر کا سہارا لینے والے مریضوں کی موت کے خطرے کو 35 فیصد اور آکسیجن کا سہارا لینے والے مریضوں کی موت کے خطرے کو 20 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ محققین نے ڈیکسامیتھاسون کے کلینیکل ٹرایل کے ابتدائی نتائج کا اشتراک کیا اور ادارہ آنے والے دنوں میں تفصیلی تجزیے کی توقع کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined