عالمی خبریں

امریکہ پر قابو حاصل کرنے کے لیے وینزویلا 3 منصوبوں پر کر رہا کام!

امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ وینزویلا کے صدر نے امریکہ کو اس کی اوقات بتانے کے لیے 3 منصوبے تیار کیے ہیں اور اسی کے تحت آگے کی کارروائی بھی شروع ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امریکہ اور وینزویلا کا پرچم، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

امریکہ اور وینزویلا کا پرچم، تصویر سوشل میڈیا

 

امریکہ میں ڈرگس کنٹرول کے نام پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وینزویلا کو نشانے پر لے لیا ہے۔ ایک فیصلے میں وینزویلا کی سرحد پر ٹرمپ نے 3 جنگی جہاز بھیج دیے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کو اس کی اوقات بتانے کے لیے وینزویلا کے صدر نکولس مادُرو نے 3 خاص منصوبے تیار کیے ہیں اور اسی کے تحت آگے کی کارروائی بھی شروع ہو گئی ہے۔

Published: undefined

دراصل اگست 2025 کے شروع میں ہی امریکہ نے نکولس مادُرو پر 5 کروڑ ڈالر کا انعام رکھ دیا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ زینویلا کے راستے امریکہ ڈرگس بھیجے جا رہے ہیں۔ وہائٹ ہاؤس کے ترجمان کیرولینا لیویٹ کے مطابق مادُرو ڈرگس کارٹیل کے سرغنہ ہیں۔ اس لیے ان پر 5 کروڑ ڈالر کا انعام رکھا گیا۔ یہ انعام مشہور دہشت گرد ابو بکر البغدادی اور اسامہ بن لادن سے دوگنا ہے۔

Published: undefined

’دی ڈیلی میل‘ نے اسی درمیان ایک رپورٹ جاری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے دہشت گرد وینزویلا کے راستے ہی امریکہ میں گھس گئے ہیں، جو امریکہ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اس کے بعد سے ہی امریکی انتظامیہ وینزویلا کے خلاف ’ایکشن موڈ‘ میں ہے۔ دوسری طرف وینزویلا کا کہنا ہے کہ امریکہ قصداً اسے بدنام کر رہا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، وینزویلا نے امریکہ کو اس کی اوقات بتانے کے لیے جن 3 منصوبوں پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے، وہ اس طرح ہیں:

  1. وینزویلا کی حکومت ان ممالک سے رابطہ کر رہی ہے جو امریکہ کے سخت مخالف ہیں۔ اس ضمن میں چین سے پہلا تعاون مانگا گیا ہے۔ چین نے وینزویلا کے حق میں بیان بھی جاری کیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے امریکہ نے وینزویلا بارڈر پر جہازوں کو بھیجا ہے، وہ خود مختاری کے خلاف ہے۔ اسی طرح وینزویلا کے وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ سے بات کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امریکی مظالم کے خلاف مشترکہ جنگ پر اتفاق قائم ہوا ہے۔ ایران ویسے بھی امریکہ کا سخت گیر دشمن تصور کیا جاتا ہے۔ وینزویلا کی کوشش برازیل اور روس جیسے ممالک کو بھی اپنے ساتھ لانے کی ہے۔ یہ ممالک بھی امریکہ مخالف رہے ہیں۔

  2. وینزویلا نے اپنی سرحد پر 15 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ وینزیلا نے ان فوجیوں کی تعیناتی کولمبیا بارڈر کے پاس کی ہے۔ امریکہ نے یہیں پر اپنے 4000 مرین گارڈس کے ساتھ 3 جہازوں کو بھیجا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کولمبیا بارڈر پر امریکی فوجیوں سے لڑنے کے لیے روس نے وینزویلا کو ایران کا شاہد ڈرون دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ڈرون سے وینزویلا آسانی سے جہازوں پر حملہ کر سکتا ہے۔

  3. وینزویلا کے صدر نکولس مادُرو نے امریکہ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ مادُرو کے مطابق امریکہ کا دبدبہ دنیا میں کم ہو رہا ہے۔ اسے ’ٹھیک‘ کرنے کے لیے وینزویلا کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں وینزویلا نے اپنے مِلیشیا کو فعال کرنے کی بات کہی ہے۔ وینزویلا میں مِلیشیا گروپ کو بہت خطرناک مانا جاتا ہے۔ یہ ڈرگس کنٹرول سے جڑے ہوتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined