عالمی خبریں

امریکہ ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب: ٹرمپ کا بڑا بیان

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ خراب معاشی حالات کی وجہ سے ایران میں عوام میں غصہ بڑھ رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو امریکہ سخت آپشنز پرغور کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات توقع سے زیادہ طویل ہو رہے ہیں۔ متعدد مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو امریکہ سخت آپشنز پر غور کر سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ خطے میں مکمل جنگ کے مقابلے محدود کشیدگی یا تشدد کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔

Published: undefined

العربیہ نے کل یعنی بدھ کے روز ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں اور اس کی تکمیل کا اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں خراب معاشی اور سماجی حالات کی وجہ سے عوام میں غصہ بڑھ رہا ہےویسے وہاں سے آنے والی خبریں اس کے بالکل برعکس بتائی رہی ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ایران میں اس وقت بہت غصہ ہے کیونکہ لوگ انتہائی خراب حالات میں رہ رہے ہیں۔ وہاں بے اطمینانی بڑھ رہی ہے، جیسا کہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے۔"

Published: undefined

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بات چیت میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے، ٹرمپ نے اس کا موازنہ طویل مدتی امریکی فوجی تعیناتیوں سے کیا۔ اس نے کہا، "آپ 10 سال تک افغانستان میں تھے، آپ کافی عرصے تک عراق میں تھے۔ آپ سات سال تک کوریا میں تعینات رہے۔" ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ حالیہ امریکی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں پچھلی جنگوں کے مقابلے میں کم امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، "دوسری جنگوں میں لاکھوں لوگ مارے گئے۔ ہم نے یہاں 13 لوگوں کو کھو یا ہے، تاہم، 13 اموات بھی بہت زیادہ ہیں۔" امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے طویل فوجی قبضے کے بغیر بڑی اسٹریٹجک کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بنیادی طور پر ایران کا کنٹرول سنبھال لیا۔ انہوں نے اس دعوے کی مزید وضاحت نہیں کی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined