عالمی خبریں

امریکی طیارہ آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے ایمرجنسی سگنل بھیجنے کے بعد غائب

امریکہ اور ایران کے درمیان تنازعہ کا مرکز آبنائے ہرمز بین الاقوامی تیل سپلائی کی اہم آبی گزرگاہ ہے۔ اس علاقے میں کسی بھی فوجی یا تکنیکی واردات کا اثر صرف علاقائی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی پڑ سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آبنائے ہرمز میں امریکی مشن (فائل فوٹو)</p></div>

آبنائے ہرمز میں امریکی مشن (فائل فوٹو)

 

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے درمیان امریکی بحریہ کا ’کے سی-135 اسٹریٹو ٹینکر جہاز‘ اچانک سرخیوں میں آ گیا ہے۔ ہوا میں فیول بھرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ’فلائنگ گیس اسٹیشن‘ کہا جانے والا یہ جہاز پرواز کے دوران ایمرجنسی سگنل بھیجنے کے بعد اچانک ریڈار سے غائب ہو گیا۔ اس واقعہ سے جہاں پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی ہے وہیں کئی سوالات بھی کھڑے ہو گئے ہیں۔ حالانکہ امریکہ کی جانب سے اس بارے تا حال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق بوئنگ کے سی-135 نے قطر کے  پاس 7700 اسکواک کوڈ ٹیلی کاسٹ کیا جو ایک بین الاقوامی اشارہ ہوتا ہے۔ اس کا استعمال تب کیا جاتا ہے جب طیارہ کسی سنگین صورتحال کا سامنا کررہا ہو۔ اس کے کچھ ہی وقت بعد جہاز ریڈار سے غائب ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جہاز نے آبنائے ہرمز کے قریب پرواز کے دوران جنرل ایمرجنسی الرٹ جاری کیا تھا جس کے بعد طیارہ اچانک غائب ہو گیا۔ مانا جارہا ہے کہ اس وقت یہ کسی فوجی بیس کی جانب بڑھ رہا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق طیارے نے اپنی اونچائی کم کی اور قطر کی سمت مُڑنے کے بعد آبنائے ہرمز کے اوپر سگنل کھو دیا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ طیارہ اس وقت خلیج کے اوپر ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ مشن پر تھا۔ 7700 کوڈ کئی وجوہات سے ٹریگر ہوسکتا ہے جیسے کہ تکنیکی خرابی، آگ لگنا، میڈیکل ایمرجنسی یا کسی باہری خطرے کا سامنا کیا ہوگا۔

Published: undefined

گلف نیوز کے مطابق ایمرجنسی کوڈ نظر آنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد جہاز کا ٹرانسپونڈر سگنل پوری طرح بند ہوگیا۔ حالانکہ صرف سگنل بند ہوجانا کسی حادثے کی تصدیق نہیں کرتا لیکن ایمرجنسی الرٹ کے بعد ایسا ہونا تشویش بڑھاتا ہے۔ اب تک کسی ملبے، ایمرجنسی پیغام، ریسکیوپریشن یا سمندری الرٹ کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ جہاز میں عملے کے کتنے افراد تھے، یہ بھی صاف نہیں ہے حالانکہ عام طور پر کے سی-135 محدود عملے کے ساتھ آپریٹ کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی تیل سپلائی کی اہم آبی گزرگاہ ہے۔ اس علاقے میں کسی بھی فوجی یا تکنیکی واردات کا اثر صرف علاقائی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پڑ سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کے سی-135 کا اچانک غائب ہونا سیکورٹی اور حکمت عملی دونوں نقطہ نظر سے اہم مانا جارہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined