عالمی خبریں

امریکہ کی ایران کو جوہری ڈیل کی پیش کش تو دیکھنے کے قابل بھی نہیں: خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کی جانب سے جوہری سمجھوتے کوبرقرار رکھنے کے لیے پیش کی جانے والی ڈیل کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ڈیل تو ایک نظر دیکھنے کے بھی قابل نہیں

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کی جانب سے جوہری سمجھوتے کوبرقرار رکھنے کے لیے پیش کی جانے والی ڈیل کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ڈیل تو ایک نظر دیکھنے کے بھی قابل نہیں۔ امریکہ نے ویانا میں غیررسمی بات چیت میں ایران کو اس نئی ڈیل کی پیش کش کی ہے۔امریکہ ان مذاکرات میں براہ راست شریک نہیں اور وہ بالواسطہ طور پرایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات میں حصہ لے رہا ہے۔

Published: undefined

آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران میں رمضان کے آغاز کے موقع پر ایک نشری تقریر میں کہا کہ ’’وہ (امریکی) بالعموم توہین آمیز اور متکبرانہ انداز میں پیش کشیں کرتے ہیں اور وہ دیکھنے کے قابل بھی نہیں ہوتی ہیں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ’’انھیں ایران کے مذاکرات کاروں پر اعتماد ہے لیکن انھوں نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے خبردارکیا کہ اب وقت اس کے ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے۔مذاکرات کو تخریبی نہیں بننا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

خامنہ ای نے کہا کہ ’’مذاکرات ایسے نہیں ہونے چاہییں کہ وہ طول پکڑیں اور ان میں فریقوں کوالجھا دیا جائے۔ یہ عمل ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔‘‘ ایران نے آج بدھ سے یورینیم کو 60 فی صد تک مصفیٰ افزودہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس نے ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کو اس کے بارے میں مطلع کردیا ہے۔

Published: undefined

ویانا میں جاری مذاکرات میں 2015ء میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی اور اس میں امریکا کی دوبارہ شمولیت کے بارے میں غور کیا جارہا ہے۔ ایران نے اسرائیل پر گذشتہ اتوار کو نطنز میں واقع اپنی جوہری تنصیب پر حملے کا الزام عاید کیا تھا۔ایرانی حکام نے اس واقعہ کو ’’جوہری دہشت گردی‘‘ قراردیاتھا اور اس کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined