عالمی خبریں

ایران کی جانب سے امریکی ہیلی کاپٹر مار گرائے جانے کے بعد ٹرمپ برہم، ایران کا انکار

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا کہ ایران نے کل رات آبنائے ہرمز میں گشت کے دوران امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تاہم ایران نے ایسےکسی بھی حملے سے انکار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تازہ دعوے نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا کہ ایران نے کل رات آبنائے ہرمز میں گشت کے دوران امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔

Published: undefined

تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ اور  ان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہے۔ اس کے باوجود ٹرمپ نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس حملے کا ضرور جواب دے گا۔ اس بیان سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے، کیونکہ ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

Published: undefined

ٹرمپ کے اس  دعوےکی  ایران نے تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ ان پر دوبارہ حملہ کرنے کا بہانہ تلاش کر رہا ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد روانچی نے غیر ملکی میڈیا الجزیرہ کو بتایا کہ ہرمز پر امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر پر حملے کے پیچھے تہران کا ہاتھ نہیں تھا۔ دریں اثناء ایران کے سرکاری میڈیا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہرمز میں کوئی جارحانہ فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ دشمن (امریکہ) امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر حادثے کی آڑ میں دوبارہ دشمنی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا کسی بھی صورت میں ’’فیصلہ کن جواب‘‘ دیا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہےایک روز قبل صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو پر زور دیا تھا کہ وہ ایران کے میزائل حملوں کا جواب نہ دیں، انتباہ دیا تھا کہ اس سے تین ماہ سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے جاری امن مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے بعد ٹرمپ نے نیتن یاہو سے بات کی اور انہیں تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ ٹرمپ نے ایران پر بھی زور دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آجائے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ امریکہ معاہدے کے بہت قریب ہے اور امید ظاہر کی کہ اسے جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ میزائل حملے بند کرے اور مذاکرات کے ساتھ آگے بڑھے۔ فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے کسی بھی معاہدے کو قبول کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کشیدگی میں اضافہ امن کی کوششوں کو مکمل طور پر پٹری سے اتار سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined