عالمی خبریں

میڈیسن کا نوبل اِنعام مشترکہ طور پر کیلن، ریٹکلف اور سیمنزا کے نام

نوبل انعام کمیٹی نے کہا، ’’نوبل انعام یافتگان نے جو دریافتیں کی ہیں وہ فزیولوجی کےلیے بنیادی اہمیت کی حامل ہیں اور خون کی کمی ،سرطان و دیگر کئی بیماریوں سے لڑنے کے لیے نئی راہ ہموار کرتی ہیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسٹاک ہوم : امریکی سائنس دانوں ولیم جی کیلن جونیئر اور گریگ ایل سیمنزا اور برطانونی سائنس داں پیٹر جے ریٹکلف نے مشترکہ طورپر میڈیسن میں 2019کا نوبل انعام حاصل کیاہے۔

Published: 07 Oct 2019, 6:57 PM IST

نوبل کمیٹی نے پیر کےروز ایک بیان میں اعلان کیاکہ یہ اعزاز اس دریافت کے لیے دیاگیاہے کہ خلیے آکسیجن کی دستیابی کو کیسے محسوس کرتے ہیں اور اسے اپنے موافق بناتے ہیں ۔اس تحقیق سے خون کی کمی اور سرطان جیسی بیماریوں کے علاج کے نئے طریقے دریافت ہوسکیں گے۔

Published: 07 Oct 2019, 6:57 PM IST

نوبل انعام کمیٹی نے کہا،’’ نوبل انعام یافتگان نے اس سال جو دریافتیں کی ہیں وہ فزیولوجی کےلیے بنیادی اہمیت کی حامل ہیں اور خون کی کمی ،سرطان اور بہت سی دیگر بیماریوں سے لڑنے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرنے کی راہ ہموار کی ہے ۔‘‘انعام کی رقم 913000ڈالر ہے۔

Published: 07 Oct 2019, 6:57 PM IST

گزشتہ سال یہ انعام مشترکہ طورپر ٹیکساس یونیورسٹی کے پروفیسر جیمس پی ایلیسن ا ورجاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کے تاسوکو ہونجو کو ان دریافتوں کےلیے دیاگیاتھا جس کی وجہ سے سرطان کےعلاج کا نیا طریقہ وجودمیں آیا جو ٹیومر کو ختم کرنے کے لیے جسم کے دفاعی نظام کا استعمال کرتاہے ۔ قابل ذکر ہے کہ نوبل انعام 1901سے ہرسال ان سائنس دانوں کو دیاجاتاہے جنھوں نے انسانیت کی بھلائی کے لیے اہم دریافتیں کی ہیں ۔ ہرسال میڈیسن کے لیے سب سے پہلے ایوارڈ دیاجاتاہے۔

Published: 07 Oct 2019, 6:57 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Oct 2019, 6:57 PM IST