عالمی خبریں

طالبان کی زبردست پیش قدمی کے سبب امریکہ نے افغان صدر اشرف غنی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا

امریکہ نے افغان صدر اشرف غنی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جنرل آسٹن اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کیا ہے

کابل میں حفاظت پر مامور اہلکار / Getty Images
کابل میں حفاظت پر مامور اہلکار / Getty Images 

واشنگٹن: امریکہ میں ذرائع نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغان صدر اشرف غنی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے افغان صدر اشرف غنی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جنرل آسٹن اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کیا ہے۔

Published: undefined

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکہ کی جانب سے اشرف غنی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، امریکہ نے کہا کہ سیز فائر کے لیے ضروری ہے کہ اشرف غنی اقتدار سے الگ ہو جائیں اور عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔

Published: undefined

دوسری طرف عبداللہ عبداللہ کو عبوری ا سیٹ میں ذمہ داریاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ادھرافغان نائب صدر کے ملک سے فرار کی اطلاعات بھی آ رہی ہیں۔ افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امراللہ صالح رات کی تاریکی میں کابل سے تاجکستان چلے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined