عالمی خبریں

جاپان کے لوگوں نے شنزو آبے کو نم آنکھوں سے الوداع کہا

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی منگل کے روز ٹوکیو میں آخری رسوم ادا کر دی گئی ۔اس دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے آنجہانی لیڈر کو نم آنکھوں سے الوداع کہا

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو الوداع / Getty Images
جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو الوداع / Getty Images 

ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی منگل کے روز ٹوکیو میں آخری رسوم ادا کر دی گئی ۔اس دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے آنجہانی لیڈر کو نم آنکھوں سے الوداع کہا۔

Published: undefined

سی این این نے رپورٹ کیا کہ شنزو آبے کی روح کےسکون دینے کے لیےزوجوجی مندر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔کانٹو کے علاقے میں زوجوجی مندر ایک تاریخی مقام ہے جو 600 سال سے زیادہ پہلے قائم کیا گیا تھا ۔اس دوران آنجہانی رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ مندر کے پاس سڑکوں پر جمع ہوئے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق اس درمیان ہزاروں لوگوں نے جاپان کے شہر نارا میں شنزو آبے کے قتل کی جگہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے شنزو آبے کو ٹیٹسویا یاماگامی نے نارا میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined