عالمی خبریں

’ بدل گیا جنگ کا جغرافیہ‘! ایران نے اسرائیل کے جوہری شہر پر حملے کے بعد کیا بڑا دعویٰ

آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا کہ اس بار نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ کویت میں علی السلم بیس اور متحدہ عرب امارات میں المنہاد اور الظفرہ ایئر بیس بھی اس کے نشانے پرآئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایران کے میزائل (فوٹو سوشل میڈیا)</p></div>

ایران کے میزائل (فوٹو سوشل میڈیا)

 

ایران کی جوابی کارروائی کے تحت اتوار کو نشانہ بنائے گئے اسرائیل کے ’ڈیمونا‘ کا شمار دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ یہ اسرائیل کے صحرا میں آباد ایک چھوٹا سا شہر ہے لیکن اس کی شناخت بہت زیادہ ہے۔ یہیں پر اسرائیل کا ایٹمی ری ایکٹر ہے۔ اس کی حفاظت کے لیے اسرائیل نے دنیا کا سب سے مہنگا اور جدید فضائی دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘، ایرو سسٹم‘ تک  تعینات کررکھا ہے۔

Published: undefined

خیال کیا جاتا تھا کہ یہاں تک کوئی میزائل نہیں پہنچ سکتا لیکن سنیچر کی رات کچھ ایسا ہوا جس کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا گیا تھا۔ ایران کا میزائل ڈیمونا اس تک پہنچ گیا۔ جب سے امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کیے ہیں، ایران نے جوابی حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ایران نے اسے ’آپریشن وعدۂ صادق‘کا نام دیا ہے۔ اب یہ اپنے چوتھے مرحلے میں پہنچ چکا ہے اور ہفتے کی رات جو حملہ ہوا وہ اس آپریشن کی 73 ویں لہر تھی۔ ایران تھکا نہیں ہے، رُکا نہیں ہے اور ہر بار وہ دعوی کررہا ہے کہ اس کے حملے زیادہ درست ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

اس دوران ایران کے آئی آر جی سی یعنی یا پاسداران انقلاب نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی رات اس نے شمالی اور جنوبی اسرائیل دونوں پر بیک وقت حملے کیے ہیں۔ حملے میں 3 قسم کے میزائل سے کئے گئے جس میں الفتح، ایران کا ہائپرسونک میزائل، اتنی تیز رفتار کے روکنا بے حد مشکل، قدر اور عماد ، طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں جو درستگی کے ساتھ۔ نشانہ لگاتے ہیں اور ان میزائلوں کے ساتھ حملہ آور ڈرون بھی لانچ کیے گئے، شامل تھے۔

Published: undefined

اس دوران اسرائیل کے 5 شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں ڈیمونا اہم تھا۔ یہ جوہری ری ایکٹر والا شہر ہے۔ آئی آر جی سی کا دعویٰ ہے کہ میزائل وہاں گرے جس سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ بیر شیواکو نشانہ بنایا گیا اسرائیل کا ایک بڑا شہر ہے جس میں متعدد فوجی اڈے ہیں۔ وہیں ایلات بھی ایران کے نشانے پر رہا۔ یہ اسرائیل کا جنوبی بندرگاہی شہر، بحیرہ احمر پر واقع ہے۔ عراد اور کریات گٹ دونوں فوجی لحاظ سے اہم ہیں۔

Published: undefined

آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا کہ اس بار نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ کویت میں علی السلم ایئر بیس اور متحدہ عرب امارات میں المنہاد اور الظفرہ ایئر بیس۔ ایران کا پیغام واضح ہے کہ ہم صرف اسرائیل سے نہیں لڑ رہے ہیں، امریکہ جہاں بھی ہے، وہ بھی نشانے پر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined