عالمی خبریں

اپنے گھروں میں رہیں، چاکلیٹ بھی دے رہی پیغام

اینڈرسن نے کہا کہ آپ کو باہر بھاگنا نہیں چاہیے کیونکہ آپ کو اس مشکل وقت میں خود کو بچانا ہوگا۔ آپ کچھوے کی طرح گھر پر رہیں کیونکہ آپ کا گھر وائرل ہونے والے کرونا وائرس کے سامنے ایک ڈھال ہے۔

چاکلیٹ
چاکلیٹ 

بیلجیم میں چاکلیٹ بنانے والی کمپنیوں اور شیفس نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے عاید کردہ پابندیویوں کے باوجود ایسٹر کے تہوار پرمٹھائیاں تیار کرنا جاری رکھی ہیں۔

Published: undefined

چاکلیٹ اسٹورز نے اپنے دروازے بند نہیں کیے بلکہ گھروں میں بھی چاکلیٹس کی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان اسٹوروں کے مالکان کرونا کے دنوں میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ انہیں ان کی پسند کی چاکلیٹس ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچائی جائیں گی۔

Published: undefined

بیلجیئم کے کیک بنانے والے شیف مائیکل لوئس اینڈرسن جو بیکری اور مٹھائیوں کے مختلف اقسام کی تیاری کے ماہر ہیں نے لوگوں کو گھر کے اندر رہنے کی اہمیت کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کچھوے اور خرگوش کی کہانی کو ذہن میں رکھتے ہوئے چاکلیٹس تیار کیے ہیں۔

Published: undefined

اینڈرسن نے کہا کہ آپ کو باہر بھاگنا نہیں چاہیے کیونکہ آپ کو اس مشکل وقت میں خود کو بچانا ہوگا۔ آپ کچھوے کی طرح گھر پر رہیں کیونکہ آپ کا گھر وائرل ہونے والے کرونا وائرس کے سامنے ایک ڈھال ہے۔

Published: undefined

فرانسیسی نژاد چاکلیٹ ساز کمپنی جیروم نے 18 مارچ کو برسلز میں اپنی دکان بند کردی تھی لیکن جلد ہی اس نے اسٹور کے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا اور ایسٹر پر لوگوں کو ان کی پسند کی مصنوعات گھروں میں ڈلیوری کا طریقہ کار اپنایا۔ بیلجیئم نے اب تک کرونا سے 3016 اموات ہوچکی ہیں جب کہ 26 ہزار سے زائد کیسز کا اندارج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined