تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
صحافیو ں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'وہ یعنی وزیر اعظم نریندر مودی مجھ سے زیادہ سخت مذاکرات کار ہیں اور وہ مجھ سے زیادہ بہتر مذاکرات کار ہیں ۔ دوسری طرف روس یوکرین جنگ پر ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم مودی نے کہا میدان جنگ میں حل نہیں نکالا جا سکتا۔انہوں نے کہا ’میں ہمیشہ روس اور یوکرین کے ساتھ قریبی رابطے میں رہا ہوں۔ میں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ بہت سے لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ ہندوستان غیر جانبدار ہے، لیکن میں اس بات کو دہرانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان غیر جانبدار نہیں ہے۔ ہم امن کے حق میں ہیں۔ میں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ جنگ کا وقت نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ میدان جنگ میں حل تلاش نہیں کیے جا سکتے اور بالآخر ہمیں میز پر واپس آنا پڑے گا۔ ہندوستان کا خیال ہے کہ جنگ کا حل اسی وقت حاصل کیا جا سکتا ہے جب اس مسئلے پر ایک پلیٹ فارم پر بات کی جائے جہاں دونوں ممالک (روس اور یوکرین) موجود ہوں۔ میں صدر ٹرمپ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ وہ جلد از جلد کامیاب ہوں گے۔‘
Published: undefined
ادھر ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں ہندوستان کو یقین دلایا کہ وہ جلد تہاور رانا کو ہندوستان بھیجیں گے۔ امریکہ میں خالصتانی علیحدگی پسندوں سمیت ہندوستان کے خلاف کام کرنے والے عناصر کے بارے میں پوچھے جانے پر، ٹرمپ نے کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہندوستان کے اچھے تعلقات تھے۔ بہت ساری چیزیں ایسی ہوئیں جو ہندوستان اور بائیڈن انتظامیہ کے درمیان زیادہ منصفانہ نہیں تھیں۔ ہم ایک انتہائی متشدد شخص (تہاوور رانا) کو فوری طور پر ہندوستان واپس بھیج رہے ہیں۔ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ہم ہندوستان کے ساتھ جرائم پر کام کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
ہندوستان سمیت امریکی تجارتی شراکت داروں پر باہمی محصولات عائد کرنے کے اپنے منصوبے کے اعلان کے بعد، ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی اور مضبوط تعلقات اور بہتر تجارت کا عزم کیا۔ مودی، ٹرمپ نے امریکہ کو ہندوستان کو تیل، گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بنانے کے معاہدے پر دستخط کئے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کے طور پر اپنی دوسری مدت کے لیے 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس واپس آنے کے بعد پہلی بار ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے مضبوط بانڈنگ کی تعریف کی اور مضبوط تعلقات اور تجارتی معاہدوں کی امید ظاہر کی کیونکہ یہ ملاقات ڈونالڈ ٹرمپ کے باہمی ٹیرف کے منصوبوں پر تشویش کے درمیان ہوئی تھی، جس سے ہندوستان پر سخت اثر پڑ سکتا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کے ساتھ ملاقات کے ساتھ دو روزہ امریکی دورے کا آغاز کیا، اور واشنگٹن کے بلیئر ہاؤس میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک سے بھی بات چیت کی۔ وزیر اعظم مودی نے ریپبلکن لیڈر وویک رامسوامی سے بھی ملاقات کی۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی سے ملاقات سے قبل، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے باہمی محصولات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ وہی چارجز لگائے گا جو ممالک اس پر عائد کرتے ہیں، اور ہندوستان کو سب سے زیادہ چارج کرنے والے ممالک میں سے ایک کے طور پرپیش کیا۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی کا امریکہ کا دورہ فرانس کے دو روزہ دورے کے بعد آیا ہے، جس کے دوران انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی اور مصنوعی ذہانت اور سیول نیوکلیئر انرجی پر تعاون سمیت وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دو روزہ امریکی دورے کا آغاز کرتے ہوئے، جمعرات کی صبح یا یو کہئے کے بدھ کی رات کے آخری دور میں واشنگٹن ڈی سی پہنچے۔ وزیر اعظم مودی کے امریکی دورے کا سب سے زیادہ متوقع حصہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی دوطرفہ ملاقات تھی جو ٹیرف کے خطرے کے درمیان آتی ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی کا واشنگٹن دورہ ڈونالڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو افتتاح کے تقریباً تین ہفتے بعد ہوا ہے اور ماضی قریب میں امریکی رہنما کی طرف سے جاری کردہ ٹیرف دھمکیوں کے درمیان ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے باہمی محصولات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں تقریباً کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ٹیرف ہیں۔
Published: undefined
اپنے دورے سے پہلے، وزیر اعظم نے بیان دیا تھا کہ وہ اپنے "دوست" ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کے منتظر ہیں اور ٹرمپ کے پہلے دور میں عالمی شراکت داری کے لیے مل کر کام کرنے کو یاد کیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ سفر "اپنی پہلی میعاد میں ہمارے تعاون کی کامیابیوں پر استوار کرنے اور ہماری شراکت داری کو مزید بلند اور گہرا کرنے کا ایجنڈا تیار کرنے کا ایک موقع تھا۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر قومی آواز / وپن