عالمی خبریں

نیٹو کے ساتھ تصادم کے خواہاں نہیں لیکن اگر وہ چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں: پوتن

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ہفتے کے روزکہا ہے کہ ماسکو شمالی بحر اوقیانوس کے ممالک کی دفاعی تنظیم (نیٹو) کے ساتھ کسی بھی تصادم کے لیے تیار ہے

ولادیمیر پوتن، تصویر یو این آئی
ولادیمیر پوتن، تصویر یو این آئی 

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ہفتے کے روزکہا ہے کہ ماسکو شمالی بحر اوقیانوس کے ممالک کی دفاعی تنظیم (نیٹو) کے ساتھ کسی بھی تصادم کے لیے تیار ہے۔

Published: undefined

روسی ایجنسی (سپوتنک) نے پوتین کے حوالے سے بتایا کہ ’’کوئی بھی روس اور نیٹو کے درمیان تصادم نہیں چاہتا لیکن اگر کوئی چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں‘‘۔ روسی صدر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ماسکو نے یوکرینی بحران پر بات چیت کو مسترد نہیں کیا۔ بحران کے لیے افریقی اقدام "ایک بنیاد ہو سکتا ہے جس پر امن قائم کیا جا سکتا ہے۔"

Published: undefined

پوتین نے اسی تناظر میں کہا کہ روس جنگ بندی کے حوالے سے افریقی امن اقدام کے نکتے کو پورا نہیں کر سکتا کیونکہ "یوکرین بڑے پیمانے پر حملے کر رہا ہے۔" ولادی میر پوتین نے مزید کہا کہ اس وقت یوکرین کے محاذ پر کوئی "غیرمعمولی تبدیلیاں" نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 جون سے یوکرین 415 ٹینک اور 1300 بکتر بند گاڑیاں کھو چکا ہے۔

Published: undefined

صدر پوتین نے روس اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم افریقی براعظم کے بہت سے ممالک کے لیے فوجی سازوسامان کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک مغربی دباؤ کے خوف کے بغیر روسی ہتھیار خریدتے ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ افریقہ کے غریب ترین ممالک میں روسی اناج کی مفت ترسیل اگلے 3-4 ماہ کے اندر شروع ہو جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined