عالمی خبریں

عراق کی جانب سے 14 سال بعد شام کے راستے دوبارہ تیل کی برآمدات شروع

ال یاروبیہ کراسنگ پر تعینات ایک شامی اہلکار فیرس رستم نے کہا کہ اس کراسنگ کا 14 سال بعد دوبارہ کھلنا عراق اور شام کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کی ایک تزویراتی پہل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل فوٹو</p></div>

فائل فوٹو

 

طویل عرصہ تک غیر ملکی اور داخلی جنگ کا سامنا کرنے والے عراق نے شام کی ال یاروبیہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے تیل کی برآمد دوبارہ شروع کر دی ہے۔ 70 ٹینکروں کا ایک قافلہ اس راستے سے شام میں داخل ہوگیا ہے جو کہ 14 سالوں میں اس راستے سے اس طرح کی پہلی کھیپ ہے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ کے مطابق یہ قافلہ بحیرہ روم کے ساحل پر واقع بنیاس ریفائنری کی طرف روانہ ہوا تھا۔

Published: undefined

ال یاروبیہ کراسنگ پر تعینات ایک شامی اہلکار فیرس رستم نے کہا کہ اس کراسنگ کا 14 سال بعد دوبارہ کھلنا عراق اور شام کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کی ایک تزویراتی پہل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے تجارت اور توانائی کی سپلائی کو مزید مؤثر طریقے سے آسان بنایا جاسکے گا اور دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کو فروغ ملے گا۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراق اپنی تیل کی برآمدات کے لیے متبادل راستے تلاش کر رہا ہے کیونکہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز تقریباً مکمل طور پر بند ہے۔ وہیں امریکہ نے ایران کی کئی بندرگاہوں پر ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا ایکسیوس نے کچھ حکام کے حوالے سے خبر شائع کی ہے جس کے مطابق امریکی سمندری ناکہ بندی سے ایران کو تیل کی آمدنی میں تقریباً 4.8 ارب ڈالر (تقریباً 456 ارب روپے) کا نقصان ہوا ہے۔ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق یہ تخمینہ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کا ہے۔ عراق میں رابعہ کے نام سے جانی والی یہ سرحدی گزرگاہ 2011 میں شام کی خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد بند کر دی گئی تھی۔ بعد میں 2014 میں اس پر داعش نے قبضہ کر لیا تھا تاہم اس کے بعد عراقی کرد فورسز نے واپس حاصل کرلیا تھا۔

Published: undefined

دریں اثنا، شام کی پیٹرولیم کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ آپریشنل کارکردگی میں اضافہ کر رہی ہے۔ ان کے مطابق سپلائی کے بہاؤ کو تیز کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ بنیاس ریفائنری میں تکنیکی اور انجینئرنگ کے کام کے بعد اب روزانہ تقریباً 500 عراقی ٹینکرز اتارے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات سے ریفائنری کی آپریٹنگ صلاحیت میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined