عالمی خبریں

اسرائیلی جوہری تنصیبات کے حامل شہر پر ایران کا بیلسٹک میزائل حملہ، لرز اُٹھا ’لٹل انڈیا‘، ڈیمونا میں دفاعی نظام ناکام

عالمی سطح پر مانا جاتا ہے کہ ڈیمونا کی تنصیب مشرقِ وسطیٰ کے واحد غیراعلانیہ جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے سے منسلک ہے تاہم اسرائیل ہمیشہ اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں ابہام کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایران کے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام </p></div>

ایران کے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام

 

 ایران کے شہر نطنز میں جوہری تنصیبات پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ  حملے کے خلاف ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ نے ہفتے کی شام اس وقت خوفناک رُخ اختیار کیا جب ایک ایرانی بیلسٹک میزائل جنوبی اسرائیل کے شہر دیمونا میں گرا۔ یہ شہر نہ صرف اسرائیل کی جوہری تنصیبات کا مرکز ہے بلکہ ہندوستان کی بڑی آبادی کی وجہ سے اسے ’لٹل انڈیا‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس حملے میں کم از کم 49 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

مقامی لوگوں کے مطابق میزائل ایک کمیونٹی عمارت پر گرا، جس سے آس پاس کے کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ زیادہ تر لوگ وقت رہتے پناہ گاہوں میں پہنچ گئے تھے جس کی وجہ سے بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔ میگن ڈیوڈ ایڈم (ایم ڈی اے) کے مطابق ملبے اور چھروں کی زد میں آنے سے ایک 12 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے علاوہ 31 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں اور 14 لوگوں کو گہرے صدمے کی وجہ سے اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

ڈیمونا کی آبادی کا تقریباً 30 فیصد (تقریباً 7,500 افراد) ہندوستان نژاد یہودیوں کی ہے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق مہاراشٹر سے ہے۔ یہاں کرکٹ بھی بہت مشہور ہے اور ہندوستانی مٹھائیاں اور نمکین مقامی بازاروں میں آسانی سے دستیاب ہیں۔ یہاں کی گلیوں میں مراٹھی زبان اور ہندوستانی ذائقے (جیسے سون پاپڑی، گلاب جامن، پاپڑی چاٹ اور بھیل پوری) پھیلے ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد پوری کمیونٹی میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔ میزائل ایک کمیونٹی عمارت پر گرا جس سے آس پاس کے کئی مکانات زمیں دوز ہوگئے۔ ایران نے اس حملے کو اپنی نطنز جوہری تنصیبات پر حملے کی جوابی کارروائی قرار دیا ہے۔

Published: undefined

اسرائیلی طبی حکام کے مطابق حملے میں کم از کم 39 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ وہیں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل ایک عمارت پر براہِ راست گرا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور اردگرد کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ یہ واقعہ صحرائے نیگیو میں پیش آیا جہاں ڈیمونا کی اہم جوہری تنصیب موجود ہے۔ بین الاقوامی سطح پر یہ مانا جاتا ہے کہ ڈیمونا میں واقع یہ تنصیب مشرقِ وسطیٰ کے واحد غیر اعلانیہ جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے سے منسلک ہے تاہم اسرائیل ہمیشہ اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں ابہام کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے۔

Published: undefined

امدادی ادارے میگن ڈیوڈ ایڈوم کے مطابق مختلف مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری رہیں، جبکہ ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں شدید تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ پیرامیڈک کرمل کوہن کے مطابق جائے وقوعہ پر شدید تباہی اور افراتفری کا منظر تھا۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار شے آسمان سے زمین کی جانب گرتی ہے اور زوردار دھماکے کے ساتھ شہر میں جا ٹکراتی ہے جبکہ پولیس نے بھی ایک عمارت کی دیوار میں بڑا شگاف پڑنے کی تصاویر جاری کی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined