
ایرانی میزائل حملے(فائل فوٹو)
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران پر کئے گئے یکطرفہ حملے کے بعد تہران کی جانب سے شروع کی گئی جوابی کارروائی کے سبب مشرق وسطیٰ میں ہر روز کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس دوران ایران کی جانب سے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تازہ خبر کے مطابق ایران نے جمعہ کے روز سعودی عرب واقع امریکی فوجی بیس کو نشانہ بنایا جس میں امریکی ایندھن فراہم کرنے والے جہازوں کی ایک بڑی تعداد اور لاجسٹک سپورٹ بیڑے کو تباہ کردیا گیا۔ اس حملے میں کئی امریکی فوجی زخمی بتائے جارہے ہیں۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق سعودی عرب کی الخرج بیس پر ہوئے حملے میں ایرانی میزائل اور بغیر پائلٹ ڈرون استعمال کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ وہیں26 سالہ آرمی سارجنٹ بینجمن این پیننگٹن کی یکم مارچ کوایئربیس پر ہوئے حملے میں زخمی ہونے کے چند روز بعد موت ہوگئی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ اس جنگ میں اب تک اس کے 300 سے زائد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر دو امریکی افسران کے مطابق جمعہ کو سعودی عرب میں ایک امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں کم از کم 10 امریکی فوجی زخمی اور کئی طیاروں کو نقصان پہنچا۔ ایک افسر نے بتایا کہ دو فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں افسران نے فوجی معاملات کی حساسیت کے پیش نظر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بات بتائی۔
Published: undefined
افسران نے بتایا کہ ایئر بیس پر حملے میں کئی امریکی ایندھن بھرنے والے طیارے تباہ ہوگئے ہیں۔ وہیں دو فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ طیاروں کو پہنچنے والے نقصان کو ظاہر کرنے والی سیٹلائٹ تصاویر آن لائن پوسٹ کی گئیں۔ ایرانی میزائل اور بغیر پائلٹ ڈرون حملے کے صرف ایک دن پہلے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران پوری طرح تباہ ہوچکا ہے۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے یہ بھی کہا کہ تاریخ میں کبھی کسی ملک کی فوج کو اتنی جلدی اور اتنی مؤثر طریقے سے بے اثر نہیں کیا گیا۔
Published: undefined
وہیں ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے بیان میں کہا کہ ’آپریشن وعدۂ صادق 4‘ کی 84 ویں لہر شروع کردی گئی ہے اور اس دوران امریکی ایندھن بھرنے والی متعدد گاڑیوں اور ان کے لاجسٹک سپورٹ بیڑے کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی حکومت کی جانب سے خطے کے ایئربیسز کو جارحیت کے لیے استعمال کیے جانے کے بعد پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے بحریہ کی مدد سے آپریشن کی 84 ویں لہر کے دوران ایک خصوصی مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کیا۔
Published: undefined
آئی آر جی سی نے آگاہ کیا کہ ان کی فورسز نے دشمن کے اینٹی میزائل دفاعی نظام تباہ کردیا اور ٹھوس اور مائع ایندھن والے میزائلوں کے ساتھ الخرج بیس میں کامیابی سے داخل ہو کر وہاں موجود ایندھن بھرنے والے اور فضائی مدد فراہم کرنے والے بیڑے کو میزائلوں اور ڈرون کے بے دریغ حملوں سے نشانہ بنایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined