عالمی خبریں

افغانستان میں 11 مرد اور 3 خواتین کو جرائم ثابت ہونے پر کوڑوں کی سزا

افغانستان میں اسلامی قانون کے نفاذ کے بعد اس پر عمل کے تحت کابل میں افغان عدالت کے حکم پر 11 مردوں اور 3 خواتین کو کوڑے مارے گئے

افغانستان میں سرعام سزا دینے کا منظر / Getty Images
افغانستان میں سرعام سزا دینے کا منظر / Getty Images picture alliance

کابل: افغانستان میں اسلامی قانون کے نفاذ کے بعد اس پر عمل کے تحت کابل میں افغان عدالت کے حکم پر 11 مردوں اور 3 خواتین کو کوڑے مارے گئے۔ اس ضمن میں صوبائی حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ افراد چوری اور اخلاقی جرائم کا مرتکب پائے گئے تھے۔

خیال رہے کہ 13 نومبر کو طالبان کے سپریم لیڈرنے رواں ماہ ججوں کو اسلامی قانون یا شریعت کے مکمل نفاذ کا حکم دیا تھا، اس کے بعد پہلی مرتبہ کوڑے کی سزاؤں کی تصدیق کی گئی ہے، طالبان کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخوندزادہ نے رواں ماہ ججوں کو حکم دیا تھا کہ وہ اسلامی قانون میں بیان کردہ سزاؤں کا مکمل نفاذ کریں۔

Published: undefined

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق صوبہ لوگر میں طالبان حکومت کے اطلاعات وثقافت کے سربراہ قاضی رفیع اللہ صمیم نے کہا کہ کوڑوں کی سزا سرعام نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کُل 14 افراد کو سزائیں دی گئیں جن میں 11 مرد اور 3 خواتین تھیں اور کسی بھی فرد کو زیادہ سے زیادہ 39 کوڑے مارے گئے۔

خیال رہے کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اخوندزادہ کے حکم کا حوالے دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوروں، اغوا کاروں اور بغاوت کرنے والے کی فائلوں کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ فائلیں جن میں حدود اور قصاص کی تمام شرعی شرائط پوری کی گئی ہیں، تمام لوگ ان پر عمل کرنے کے پابند ہیں، یہ شریعت اور میرا حکم ہے جو سب پر واجب ہے۔

Published: undefined

اسلامی قوانین کے تحت حدود سے مراد ایسے جرائم ہیں جن کی سزائیں لازمی ہیں جبکہ دوسری جانب قصاص سے مراد ’بدلہ‘ ہوتا ہے، مثال کے طور پر اگر ایک شخص نے دوسرے شخص کی آنکھ ضائع کردی ہے یا نقصان پہنچایا ہے تو بدلے کے طور پر جرم کرنے والے شخص کی بھی آنکھ ضائع کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے طالبان جنگجوؤں کی جانب سے کچھ لوگوں کو متعدد الزمات پر کوڑے مارے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا میں گردش کرنے کے بعد طالبان کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Published: undefined

طالبان نے کئی بار اغوا کاروں کی لاشیں عوام کے سامنے ظاہر کیں جو طالبان کے بقول فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے جبکہ یہ بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ جمعہ کی نماز کے بعد دیہی علاقوں میں بالغ افراد کو کوڑے مارے جارہے ہیں لیکن ان اطلاعات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

سال 2001 سے پہلے دور اقتدار میں طالبان کی جانب سے لوگوں کو عوامی سطح پر سزائیں دی جاتی تھیں جن میں کوڑے مارنا اور نیشنل اسٹیڈیم میں سزائے موت کی سزائیں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کسی بھی ملک نے افغان حکومت کو تسلیم نہیں کیا دوسری جانب لڑکیوں کے اسکول پر پابندی عائد کرنے پر عالمی برادری کی جانب سے طالبان کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined