عالمی خبریں

جے شنکر کی واشنگٹن میں اپنے ہم منصب سے ملاقات، ہندوستان-امریکہ اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال

جے شنکرنے بتایا کہ ہندوستان-امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری، دفاعی تجارتی شراکت داری، جوہری تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، توانائی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصںویر : اایس جے شنکر ’ایکس‘ ہینڈل&nbsp;</p><p><a href="https://x.com/DrSJaishankar">@DrSJaishankar</a></p></div>

تصںویر : اایس جے شنکر ’ایکس‘ ہینڈل 

@DrSJaishankar

 

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واشنگٹن میں امریکہ کے اپنے ہم منصب مارکو روبیو اور ٹریزری سکریٹری اسکاٹ بیسنٹ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس میں ہندوستان-امریکہ اسٹریٹجک اوراقتصادی شراکت داری پر وسیع تبادلہ خیال کیا گیا۔ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ئایکس‘پر لکھا کہ آج دوپہر امریکی سینیٹر روبیو سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ ہماری دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے اور علاقائی اور عالمی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ہندوستان-امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری، دفاعی تجارتی شراکت داری، جوہری تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، توانائی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

جے شنکرنے بتایا کہ ملاقات کے دوران اپنے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف میکانزم کی جلد میٹنگس کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس دوران اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اہم معدنیات کی تلاش، کان کنی اور پروسیسنگ پر دوطرفہ تعاون کو باضابطہ بنانے پر تبادلہ خیال کیا، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو ہندوستان-امریکہ اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات کے مرکزی ستون کے طور پر ابھرا ہے۔

Published: undefined

یہ ملاقات صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے دنیا کے سب سے دوبڑی جمہوریتوں کے درمیان رکاوٹوں کو کم کرنے اور بازار تک رسائی کو وسعت دینے کے مقصد سے ایک تجارتی معاہدے کے اعلان کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکریٹری روبیو اور وزیر جے شنکر نے دونوں ممالک کے درمیان ہوئے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے نئے اقتصادی مواقع کھولنے اور مشترکہ توانائی تحفظ کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں جمہوریتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Published: undefined

بات چیت میں شراکت داری کے علاقائی اور کثیر جہتی پہلوؤں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ روبیو اور جے شنکر نے سیکورٹی ڈائیلاگ کے ذریعے دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کو وسعت دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنی میٹنگ کا اختتام کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ایک خوشحال ہند-بحرالکاہل خطہ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے اہم ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل ایس جے شنکر نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ایک اور پوسٹ میں اسکاٹ بیسنٹ کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی۔ وزیرخارجہ نے’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا کہ واشنگٹن میں امریکی ٹریزری سکریٹری اسکاٹ بیسنٹ سے مل کر خوشی ہوئی۔ اس دوران ہندوستان امریکہ اقتصادی شراکت داری اور اسٹریٹجک تعاون کو آگے بڑھانے پر مفید بات چیت ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined