عالمی خبریں

ایران نے خامنہ ای کی آخری رسومات کے لیے یورپی ممالک کو دعوت نامے نہیں بھیجے!

ایران نے یورپی ممالک کو سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں مدعو نہیں کیا ہے اور اسے ایران کی طرف سے ایک مضبوط سیاسی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایران نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں یورپی ممالک کو مدعو کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تاریخ کے غلط طرف کھڑے ممالک کو اس جنازے میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔ اسے ایران کی طرف سے ایک مضبوط سیاسی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔ آخری رسومات آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات کے تقریباً 133 دن بعد 4 جولائی کو شروع ہوں گی۔

Published: undefined

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے لیے کسی بھی یورپی ملک کو سرکاری دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ہے۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ تاریخ کے غلط طرف کھڑے ممالک کو تقریب میں شرکت کا اعزاز نہیں دیا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری 2026 کو امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں مارے گئے تھے، اس فضائی حملے میں ان کے تہران کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں خاندان کے اکثر افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات 4 جولائی کو شروع ہوں گی۔ انہیں 9 جولائی کو مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا، ان کی وفات کو تقریباً 133 دن گزر چکے ہیں۔ جس میں متعدد ممالک کے عوام اور نمائندوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایران کے آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں دو ہندوستانی نمائندے شرکت کریں گے۔ ان میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ پبیترا مارگریتا اور بہار کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین شامل ہیں۔ دونوں ہندوستان کی آخری رسومات میں نمائندگی کریں گے۔ایران کا یہ فیصلہ واضح طور پر مغربی اور یورپی ممالک کی پالیسیوں سے اس کی شدید ناراضگی کو ظاہر کرتا ہے۔ وزارت خارجہ کا بیان، "تاریخ کے غلط باب پر کھڑے ہونے" کا حوالہ دیتے ہوئے یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران عالمی سیاست کے سامنے جھکے گا نہیں ۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined