عالمی خبریں

کانگو میں ایبولا کا بحران، 100 سے زائد ہلاکتیں، عالمی صحت ایمرجنسی کا اعلان

جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ سے کم از کم 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 390 سے زائد مشتبہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت نے اسے بین الاقوامی ایمرجنسی قرار دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 
JOSPIN MWISHA

جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے تیزی سے پھیلتے انفیکشن نے شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ افریقہ سینٹرس فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق اب تک کم از کم 100 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 390 سے زیادہ مشتبہ معاملے درج کیے گئے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت نے اس وبا کو بین الاقوامی صحت ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔

Published: undefined

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایبولا کا موجودہ اسٹرین بنڈی بگ یو وائرس کی وجہ سے پھیل رہا ہے، جس کے لیے فی الحال نہ کوئی منظور شدہ دوا موجود ہے اور نہ ہی ویکسین دستیاب ہے۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری احتیاطی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ وبا مقامی اور علاقائی سطح پر بڑے پیمانے پر پھیل سکتی ہے۔

Published: undefined

امریکی نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کانگو میں اس وبا کے دوران کم از کم چھ امریکی شہری بھی وائرس کی زد میں آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک امریکی شہری میں بیماری کی علامات پائی گئی ہیں جبکہ تین دیگر افراد وائرس سے متاثرہ افراد کے قریبی رابطے میں رہے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان میں سے کتنے افراد حقیقت میں متاثر ہوئے ہیں۔

امریکہ کے سینٹرس فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ امریکی شہریوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکومت چند شہریوں کو قرنطینہ کے لیے جرمنی کے ایک فوجی اڈے منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے، تاہم اس کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی۔

Published: undefined

ادھر یوگنڈا میں بھی ایبولا کے دو تصدیق شدہ معاملے اور ایک موت درج کی گئی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت نے کانگو اور یوگنڈا کو سرحدی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ وائرس کو دوسرے ممالک تک پھیلنے سے روکا جا سکے۔ روانڈا نے احتیاطی اقدام کے طور پر کانگو سے ملحق سرحدوں پر اسکریننگ سخت کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ نائجیریا نے بھی صورت حال پر گہری نظر رکھنے کی بات کہی ہے۔

افریقہ سینٹرس فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے ڈائریکٹر جنرل زاں کاسیا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جنازوں اور تدفین کے دوران صحت سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے کیونکہ ماضی میں ایسے اجتماعات وائرس کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بنے تھے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined