عالمی خبریں

فلپائن میں ایک گھنٹے کے اندر 3 بار ڈولی زمین، ریکٹر اسکیل پر 7.7 شدت کا زلزلہ درج

فلپائن میں ایک گھنٹے میں زلزلہ کے تین جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پہلا زلزلہ صبح 5:07 پر آیا اور اس کی شدت 7.7 تھی۔ دوسرا زلزلہ صبح 5:18 پر اور تیسرا صبح 6:25 پر آیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

فلپائن میں آج صبح 8 جون کو ایک طاقتور زلزلہ آیا۔ ایک گھنٹے میں تین بار زمین ہلی۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے نے فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کو مارا، جس سے فلپائن اور انڈونیشیا کے کچھ حصوں کے لیے سونامی کا ایلرٹ جاری کر دیا گیا۔

Published: undefined

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق فلپائن میں ایک گھنٹے کے اندر تین جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پہلا زلزلہ صبح 5:07 پر آیا اور اس کی شدت 7.7 تھی۔ دوسرا جھٹکا صبح 5:18 پر آیا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.4 تھی۔ تیسرا زلزلہ شام 6:25 پر آیا، جس کی شدت 6.6 تھی۔

Published: undefined

الجزیرہ کے مطابق فلپائن کے قریب آنے والے شدید زلزلے کے بعد جاپان نے اپنے بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ ایک میٹر تک اونچی لہریں جاپان کے کچھ علاقوں تک پہنچ سکتی ہیں۔

Published: undefined

زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ سینٹر نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے سونامی کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق خطرناک لہریں ساحلی جزائر کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اس کے بعد انڈونیشیا کی جیو فزیکل ایجنسی نے بھی ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں سے ہوشیار رہنے اور ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

وارننگ میں کہا گیا ہے کہ طاقتور زلزلہ اہم نقصان پہنچا سکتا ہے اور آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں شدید آفٹر شاکس آ سکتے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو ہندوستان سمیت کئی ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ہندوستان، نیپال، چین اور بھوٹان میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 تھی۔ اس زلزلے کا مرکز بھوٹان تھا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined