عالمی خبریں

شام میں ملٹری اکیڈمی پر ڈرون حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

شام کی فوجی اکیڈمی پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ ان ہلاک شدگان میں شامی فوجیوں کے علاوہ 14 سویلین بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 125 سے زائد بتائی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

شام کی فوجی اکیڈمی پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ ان ہلاک شدگان میں شامی فوجیوں کے علاوہ 14 سویلین بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 125 سے زائد بتائی گئی ہے۔ شام میں انسانی حقوق کے جائزے کے لیے قائم آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں تقریباً نصف تعداد فوجی محافظین کی ہے۔ ایک اور الگ واقعہ میں اس جنگ سے تباہ شدہ ملک شام میں کردوں کے زیر قبضہ علاقے پر ترک حملوں کے نتیجے میں کم از کم 9 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

کردش فورسز کے مطابق ترکیہ کی طرف سے یہ حملہ انقرہ میں حالیہ بم دھماکے کے بعد جوابا کیا گیا ہے جیسا کہ ترکیہ نے دھمکی بھی دی تھی۔ سرکاری خبر رساں ادارے ثنا کے مطابق مسلح فوجی تنظیموں نے کیڈٹس کے لیے جاری گریجوایشن کی تقریب کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ تقریب پاس ہونے والے فوجی افسروں کے لیے منعقد کی جارہی تھی۔

Published: undefined

انسانی حقوق کی آبزرویٹری کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں 60 سے زائد افراد کی ہلاکت کی خبر تھی جن میں کم از کم 9 عام شہری بتائے گئے تھے۔ فوری طور پر اس ڈرون حملے کی ذمے داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ شامی آبزرویٹری کی اطلاعات کے مطابق ڈرون دھماکہ خیز مواد سے لیس تھا۔ یہی بات فوج کے جاری کردہ بیان میں بھی کہی گئی ہے۔ شامی فوج کی کمان نے اس ڈرون حملے کو بزدلانہ قرار دیا ہے۔

فوجی قیادت کے مطابق اس طرح کے ڈرون حملہ کی پہلے کوئی مثال نہیں ہے۔ اس لیے اس ڈرون حملے کا جواب پوری طاقت سے دیا جائے گا۔

Published: undefined

جمعرات کی شام شامی اپوزیشن نے حلب کے علاقے میں قبضہ کر لیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس قبضے کے دوران بمباری کی گئی ہے۔ واضح رہے یہ علاقہ شام کے شمال مغرب میں ہے اور حیات تحریر الشام (HTS) کے کنٹرول میں ہے جسے ایک انتہا پرست گروہ مانا جاتاہے۔ جس کی قیادت القاعدہ کی سابقہ مقامی برانچ کرتی ہے۔ یہ گروہ شامی حکومت کے زیرِ قبضہ علاقوں میں ڈرون حملے کرتا رہتا ہے۔

دوسری جانب شام اور ترکیہ کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئی ہے۔ ترکیہ نے حساکہ صوبے میں کردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 6 افراد مارے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined