عالمی خبریں

پوری دنیا میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ کے قریب

برطانیہ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 32 ہزار سے زیادہ ہے لیکن وہاں متاثرین کی اور ہلاکتوں کی تعداد میں اب بہت معمولی اضافہ ہو رہاہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

پوری دنیا میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اب اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سوا 43 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یوروپ میں اس وبا کا پھیلاؤ رکم ہوتا نظر آ رہا ہے۔

ادھر روس میں کورونا متاثرین کے معاملوں میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور وہاں اب تک 2 لاکھ 32 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں لیکن روس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد صرف 2116 ہے۔

امریکہ میں متاثرین کی تعداد14لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں اموات کی تعداد 83 ہزار سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں جہاں عوام میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف غصہ بڑھتا جا رہا ہے وہیں ٹرمپ کو بھی سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ وہ کس طرح چیزوں کو قابو میں کریں۔

برطانیہ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 32 ہزار سے زیادہ ہے لیکن وہاں متاثرین کی اور ہلاکتوں کی تعداد میں اب بہت معمولی اضافہ ہو رہاہے اور کچھ ایسی ہی صورتحال اٹلی،اسپین اورفرانس میں بھی ہے ۔ اٹلی میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہے ۔ اسپین اور فرانس میں یہ تعداد 26 ہزار سے زیادہ ہے۔

خلیجی ملک سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 43 ہزار کے قریب ہے اور وہاں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 264 ہے۔پاکستان میں متاثرین کی تعداد ساڑے 32 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 724 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined