عالمی خبریں

اٹلی میں کورونا وائرس سے 26977 ہلاکتیں، 1.99 لاکھ متاثر

اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، خیال رہے اٹلی کا لومبارڈی صوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ شدید متاثر ہے. اٹلی چار مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

روم: عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار کا ہندسہ پار کرکے 26977 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثرافراد کی تعداد 199414 تک پہنچ گئی ہے۔ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے امریکہ کے بعد سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہی ہوئی ہے۔ اٹلی کے شہری سیکورٹی محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے گزشتہ روز پیر کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 333 افراد کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

بوریلی کے مطابق پیر کو اٹلی میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 199414 ہو گئی ہے۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 64928 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے. اس وبا کو روکنے کے لئے ملک میں 10 مارچ سے لاگو ملک گیر لاک ڈاؤن کو تین مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے لیکن اس دوران کچھ ضروری اشیاء کی دکانوں کو کھولنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔

Published: undefined

قابل غور ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا ۔خیال رہے اٹلی کا لومبارڈی صوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ شدید متاثر ہے. اٹلی چار مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined