عالمی خبریں

افغانستان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، پانچ افغان اہلکار ہلاک

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے مطابق جمعرات کے روز صوبہ کابل میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ ہونے والے پانچ افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے

علامتی تصویر / Getty Images
علامتی تصویر / Getty Images 

کابل: افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے مطابق جمعرات کے روز صوبہ کابل میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ ہونے والے پانچ افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

Published: undefined

مشن "یوناما" نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں اقوام متحدہ کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ حملہ دارالحکومت کابل سے باہر سوروبی علاقے میں ہوا۔"یوناما" نے "ٹویٹر" پر لکھاکہ افغانستان میں اقوام متحدہ کو کابل کے علاقے سوروبی میں جمعرات کے روز ہونے والے حملے میں افغانستان پروٹیکشن سروس ڈائریکٹوریٹ کے پانچ اہلکاروں‌ کی ہلاکت پر افسوس ہے۔

Published: undefined

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے میں اقوام متحدہ کا کوئی بھی ملازم زخمی یا ان کی گاڑی متاثر نہیں ہوئی۔ افغان پروٹیکشن سروس ڈائریکٹوریٹ کی ایک گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہوگئی اور اس پر سوار پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی رمیز اکبروف نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ افغانستان میں تشدد ختم ہونا ضروری ہے۔

Published: undefined

حالیہ مہینوں کے دوران افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے حالانکہ طالبان اور افغان حکومت ستمبر سے قطر میں امن مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دوحہ میں ہونے والے یہ مذاکرات ابھی تک کسی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں۔ دوسری طرف طالبان کی طرف سے افغان فورسز پر حملوں‌ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined