
فائرنگ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک بندوق بردار نے فائرنگ کرکے مبینہ طور پر ایک ٹیلی ویژن رپورٹر، نو سالہ معصوم بچی سمیت تین لوگوں کا قتل کردیا جبکہ دو دیگر اس واقعہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ اورنج کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
شیرف کے دفتر نے بدھ کے روز کہا کہ آج ہونے والی فائرنگ میں ایک 20 سال کی لڑکی اور 9 سال کی معصوم بچی اور نیوز 13 کا ایک ملازم ہلاک ہو گئے۔ ہم ان کی فیملی سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اورنج کاؤنٹی کے شیرف جان مینا نے پہلے کہا تھا کہ 19 سالہ مشتبہ شخص کیتھ میلون پولیس کی حراست میں ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔