
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو/ تصویر یو این آئی
ایسے وقت میں جب روایتی حریف امریکہ اور ایران مغربی ایشیا میں جنگ بندی اور قیام امن کے مقصد کے تحت ایک میز پر گفت و شنید میں مصروف ہیں، وہیں بینجامن نیتن یاہو ان کوششوں کو سبوتاژ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی افواج جنوبی لبنان میں قائم کئے گئے سیکورٹی زون میں اس وقت تک تعینات رہیں گی جب اسرائیل کے لوگوں کی حفاظت کے لیے اس کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کسی بھی قیمت پر ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دے گا۔ نیتن یاہو نے یہ باتیں یروشلم میں جے این ایس انٹرنیشنل پالیسی سمٹ 2026 کے دوران کہیں۔
Published: undefined
نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کے اس منصوبے کو ناکام کر دیا جس سے وہ جوہری بم بنا کر اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیل نے ’آپریشن رائزنگ لائن‘ اور ’آپریشن روورنگ لائن‘ نہیں چلائے ہوتے تو آج ایران کے پاس جوہری بم ہوتا۔ ان کے مطابق امریکی فضائیہ اور فوج کی مدد سے ایران کے جوہری ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں سے ایران کی جوہری صلاحیت کافی کمزور ہوئی ہے۔
Published: undefined
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے صرف ایران کے جوہری پروگرام کو ہی نہیں بلکہ ایران کے حمایت یافتہ عسکری نیٹورک کو بھی بڑا جھٹکا دیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں جاری امریکہ-ایران مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ بات چیت کا جو بھی نتیجہ نکلے، اسرائیل کا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں اسرائیل کا وزیراعظم ہوں، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر پائے گا۔
Published: undefined
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی پر انہوں نے کہا کہ یہ قدم صرف شہریوں کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ کوئی بھی ملک اپنے لوگوں کی حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔ نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی لڑائی لبنان سے نہیں بلکہ حزب اللہ سے ہے۔ ان کے مطابق حزب اللہ لبنان کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے اور اسرائیل کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر حزب اللہ کو ختم کر دیا گیا یا اسے ہتھیار چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا تو مستقبل میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن معاہدہ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے سمجھوتے پر دستخط کرنے کی امید کرتے ہیں۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined