عالمی خبریں

ہانگ کانگ میں مبینہ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام! 6 اسکول طلبہ گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دہشت گردانہ کارروائیوں کے الزام میں پانچ مردوں اور چار خواتین سمیت کل 9 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی عمریں 15 سے 39 سال ہیں۔

ہانگ کانگ پولیس، فائل تصویر / آئی اے این ایس
ہانگ کانگ پولیس، فائل تصویر / آئی اے این ایس 

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ پولیس نے مبینہ دہشت گردی اور دھماکہ خیز مواد بنانے کے الزام میں سیکنڈری اسکول کے چھ طلبہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے دہشت عناصر کے خلاف دو روز قبل آپریشن کا آغاز کیا گیا اور اس سلسلے میں پولیس نے اسکول ہاسٹل میں بنائی گئی لیبارٹری سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔

Published: undefined

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹرائی ایسیٹون ٹرائی پر آکسائیڈ (ٹی اے ٹی پی) تیار کیا تھا تاکہ عوامی مقامات پر حملہ کرکے زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دہشت گردانہ کارروائیوں کے الزام میں پانچ مردوں اور چار خواتین سمیت کل 9 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی عمریں 15 سے 39 سال ہیں۔

Published: undefined

ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان میں سیکنڈری اسکول کے چھ طلبہ بھی شامل ہیں۔ حکومت مخالف جذبات میں اضافہ 2019 میں نئے قومی سلامتی کے قانون کے خلاف کیے جانے والے مظاہروں کے دوران دیکھنے میں آیا۔ پولیس حکام کے مطابق اس گروپ سے کئی اشیا ضبط کی گئی ہیں جن میں دھماکہ خیز مواد، ٹرائی ایسیٹون ٹرائی پر آکسائیڈ بنانے کے لیے سامان، ایئر گنز، موبائل فونز، سم کارڈز اور نقدی وغیرہ شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined