
پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف مظاہرہ، تصویر آئی اے این ایس
ریکارڈ مہنگائی، شدید معاشی بحران، زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا سامنا کررہے پاکستان میں عام لوگوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلے سے ہی تباہ حال معیشت کے درمیان اب ایندھن کی قیمتوں میں ایک اور اضافے نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے کیروسین کی قیمتوں میں اضافہ کر تے ہوئے عام صارفین پرایک اوربوجھ ڈال دیا ہے جس کا براہ راست اثر گھریلو اخراجات اور مہنگائی دونوں پر پڑے گا۔ ’ایکسپریس ٹریبیون‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے محکمہ پٹرولیم کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے کیروسین کی قیمت میں 4.66 پاکستانی روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے جس سے اس کی نئی شرح 433.40 پاکستانی روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جو 28 مارچ سے نافذ ہوگئی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی حکومت ایندھن پر سبسڈی کا کچھ حصہ خود برداشت کر رہی ہے۔ اس کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول کے لیے 95.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کے لیے 203.88 روپے فی لیٹر ادا کیا جارہا ہے۔ اس کے باوجود کیروسین کی قیمتوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی پریشانیوں کو بڑھا دیا ہے کیونکہ اس کا براہ راست اثر گھریلو ایندھن اور روزمرہ کے اخراجات پر پڑتا ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، ہفتے کے روز پاکستان کی حکومت نے کمرشل مسافر طیاروں کے لیے جیٹ ایندھن کی قیمتوں میں بھی 28 دنوں میں پانچویں بار اضافہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا میں جاری تنازعات اور تیل کے بحران کو اس اضافے کی اہم وجوہات قرار دیا جارہا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے مطابق 5 روپے فی لیٹر کے تازہ ترین اضافے سے جیٹ فیول کی قیمت 476.97 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے جیٹ فیول کی قیمت 5 پاکستانی روپے فی لیٹر کے تازہ ترین اضافے کے بعد 476.97 پاکستانی روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یکم مارچ سے توانائی کی غیر مستحکم عالمی منڈیوں کے درمیان قیمت میں 288 پاکستانی روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جو مہینے کے آغاز میں 188 پاکستانی روپے فی لیٹر تھا۔
Published: undefined
افسران اور صنعتی ذرائع کے مطابق جیٹ ایندھن کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے ایئر لائنز کو ٹکٹ کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے جیٹ ایندھن کی قلت اور تیل کے محدود ذخائر کو اس اضافے کی اہم وجوہات قرار دیا۔ صنعتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جیٹ فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ایئر لائنز کے آپریشنل اخراجات میں مزید اضافہ ہو گا جس کی وجہ سے مسافر کرائے میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
Published: undefined
’ایکسپریس ٹریبیون‘ کے مطابق کراچی-اسلام آباد اور کراچی لاہور جیسے اہم روٹس پر گھریلو یک طرفہ کرایہ 40 ہزار پاکستانی روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مشرق وسطیٰ، ٹورنٹو، پیرس اور مانچسٹر سمیت دیگر منازل کے لیے بین الاقوامی اکانومی کلاس کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جو تقریباً 3لاکھ پاکستانی روپئے سے 7 لاکھ پاکستانی روپئے کے درمیان ہے۔ پاکستان میں پہلے سے ہی مہنگائی کے درمیان ایندھن کی قیمتوں میں یہ اضافہ عام لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنے والا مانا جارہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined