عالمی خبریں

مصر میں عجیب حادثہ، میت کی تدفین کے دوران قبر گرنے سے 6 افراد زخمی

مصر میں ایک میت کی تدفین کے وقت ایک عجیب حادثہ پیش آیا جب قبر گر پڑی، جس کے نتیجے میں اندر موجود متعدد افراد اس میں دب گئے

<div class="paragraphs"><p>مصر میں حادثہ</p></div>

مصر میں حادثہ

 

قاہرہ: مصر میں ایک میت کی تدفین کے وقت ایک عجیب حادثہ پیش آیا جب قبر گر پڑی، جس کے نتیجے میں اندر موجود متعدد افراد اس میں دب گئے۔

قاہرہ کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی سکیورٹی سروسز کو اطلاع ملی کہ ایک قبر کی چھت گر گئی ہے اور اس کے اندر لوگ دب گئے ہیں۔ شہری دفاع کے حکام نے فوری ریسکیو آپریشن کرکے قبرمیں دبے زخمیوں کو نکالا جنہیں اسپتال منتقال کیا گیا ہے۔

معلوم ہوا کہ متوفی کے لواحقین میت کو مقامی خاندانی قبرستان میں دفن کر رہے تھے کہ دیوار کا کچھ حصہ گر گیا اور قبر کے اندر لوگ دب گئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق قبرستان کے داخلی دروازے پر سیڑھیوں پر رکنے والے 3 افراد کو زخم آئے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔