عالمی خبریں

عراق میں پُرتشدد احتجاجی مظاہرے، دو روز میں 63 ہلاکتیں

عراق کے دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہروں میں جمعہ اور ہفتے کے روز حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران میں 63 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عراق کے دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہروں میں جمعہ اور ہفتے کے روز حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران میں 63 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراق کے انسانی حقوق کمیشن نے پُرتشدد واقعات میں ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں دوجنوبی صوبوں ذی قار اور میسان میں ہوئی ہیں۔

Published: undefined

کمیشن کا کہناہے کہ جنوبی صوبوں میں احتجاجی مظاہروں نے تشدد کا نیا رُخ اختیار کر لیا ہے اور شہروں میں احتجاجی ریلیوں کے شرکاء اب سرکاری دفاتر اور پیراملٹری فورسز یا شیعہ ملیشیاؤں کے دفاتر کو نذرآتش کررہے ہیں۔ عراق کے انسانی حقوق کمیشن کے اس بیان سے قبل جنوبی شہر ناصریہ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران میں تشدد کے واقعات میں مزید چھے افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس اور طبی ذرائع نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

Published: undefined

عراق میں چند روز کے وقفے کے بعد حکومت کے خلاف دوبارہ احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں اورہفتے کے روز ہزاروں شہری ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں۔ دارالحکومت بغداد میں عراقی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو گرین زون کی جانب جانے سے روکنے کے لیے اشک آور گیس کا استعمال کیا ہے۔مظاہرین پارلیمان کے اجلاس سے قبل بغداد کے قلعہ نما گرین زون کی جانب جانا چاہتے تھے۔

Published: undefined

بغداد اور عراق کے جنوبی شہروں میں جمعہ کو پُرتشدد احتجاجی مظاہروں میں بیالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست گولیاں چلائی تھیں جس سے اتنی زیادہ تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔پولیس کی اشک آور گیس کی شیلنگ سے بیسیوں افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ متعدد سرکاری عمارتوں اور دفاتر کو مظاہروں کے دوران میں نذر آتش کردیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined