عالمی خبریں

کویت : کرونا وائرس کے 43 تصدیق شدہ کیس، تمام متاثرین ایران سے آئے

وزارت صحت کی ایک خاتون ذمہ دار نے بتایا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہہ میں مجموعی طور پر 1675 افراد کا معائنہ اور ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد 43 افراد میں اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی: کویت میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔ وزارت کے مطابق تمام متاثرہ افراد ایران سے آئے ہیں۔

Published: undefined

وزارت صحت کے ترجمان عبداللہ السند نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں اس مرض کے پھیلاؤ پر روک لگانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مختلف پروگراموں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "ہم عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں"۔ ترجمان کے مطابق وزارت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہدایت کردہ طبی قید کا اصول لاگو کر دیا ہے۔

Published: undefined

پریس کانفرنس میں وزارت صحت کی ایک خاتون ذمہ دار نے بتایا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہہ میں مجموعی طور پر 1675 افراد کا معائنہ اور ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد 43 افراد میں اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو علاج کے خصوصی مراکز میں تنہا طور پر رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

خاتون ذمہ دار نے باور کرایا کہ تمام متاثرہ افراد کی حالت مستحکم ہے اور وہ سب رُو بہ صحت ہیں۔ ذمہ دار کے مطابق وزارت صحت نے وائرس سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے تمام افراد پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ خاتون ذمہ دار نے تصدیق کی ہے کہ تمام متاثرہ افراد ایران سے آئے ہیں۔

Published: undefined

یاد رہے کہ کویت کی وزارت صحت نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ کویتی حکومت کے رابطہ مرکز نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد ملک میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں یکم مارچ 2020 سے دو ہفتے کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اداروں کے تمام طلبہ اور تدریسی عملے پر لاگو ہو گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined