عالمی خبریں

افغانستان میں رواں سال شدید بارشوں سے 250 افراد کی موت: اقوام متحدہ

افغانستان میں اس سال شدید بارشوں کی وجہ سے 250 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹریس کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے منگل کو یہ اطلاع دی

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

اقوام متحدہ: افغانستان میں اس سال شدید بارشوں کی وجہ سے 250 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹریس کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی ہمدردی کی تنظیمیں ضروریات کا جائزہ لیتی ہیں اور متاثرہ 100000 لوگوں کے لیے امداد فراہم کرتی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’اب تک 85,000 لوگوں کو خوراک، خیمے، صحت دیکھ ریکھ خدمات، پانی، صفائی کی کٹس وغیرہ جیسی اہم سہولیات فراہم کی گئی ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ جون کے آخر تک افغانستان میں تقریباً 23 ملین افراد کو انسانی امداد فراہم کی گئی۔

Published: undefined

انسانی امو کے رابطہ عاملہ کے لئے اقوام متحدہ کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس سال افغانستان میں 250 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جو کہ گزشتہ برس کے 147 کے مقابلے میں 75 فیصد زیادہ ہیں۔ اس سال افغانستان کے 34 میں سے 30 صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن میں کنار، خوست، لوگر اور قندھار صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ افغانستان ہیومینٹیرین ریسپانس پلان کا مقصد اس سال 2.21 کروڑ افراد کی زندگی بچانے والی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس کے لیے 4.44 ارب امریکی ڈالر کے منصوبے کا 42 فیصد فنڈ فراہم کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined