صحت

نائیجیریا میں لاسا بخار سے 10 افراد کی موت

اسا بخار ایک بیماری ہے جو چوہوں کے پیشاب یا پاخانے سے آلودہ کھانے یا گھریلو اشیاء کے ذریعے انسانوں میں پھیلتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 

 

نائجیریا کی جنوب مشرقی ریاست ایبونی میں اس سال کے آغاز سے اب تک لاسا بخار کی وجہ سے کم از کم 10 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ صحت کے افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ایبونی ریاستی وزارت صحت کے بیماری کی نگرانی کے افسر سیمپسن اوروگو نے کہا ’’ اس وباء نے حکومت اور متعلقہ شراکت داروں کو انتہائی متعدی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری تعاون کی کوششوں پر مجبور کر دیا ہے‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک حاملہ خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ’’4 جنوری سے 16 فروری تک کم از کم 25 افراد متاثر ہوئے، جن میں دو ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں۔‘‘

Published: undefined

ریاست کی چیف ایپیڈیمولوجسٹ اوگبونا نوامبیکے نے خطرے کے عوامل کی نگرانی بڑھانے کےلئے رسد کے التزام کی اپیل کی اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جھاڑیوں کو جلانے اور چوہوں کو کھانے یا کسی متاثرہ شخص کے چھونے والی کسی بھی سطح کو نہ چھونے کی صلاح دی ۔

Published: undefined

واضح رہے کہ لاسا بخار ایک بیماری ہے جو چوہوں کے پیشاب یا پاخانے سے آلودہ کھانے یا گھریلو اشیاء کے ذریعے انسانوں میں پھیلتی ہے۔ یہ مبینہ طور پر اس وقت پھیلتی ہے جب چوہوں کا تھوک، پیشاب اور پاخانہ انسانوں کے رابطے میں آتے ہیں۔ نائجیریا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق، 2023 میں لاسا بخار کے 1,227 تصدیق شدہ کیسوں میں سے کم از کم 219 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined