نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے داخلہ جاتی امتحانات کے لئے فارم پر کرنے کی تاریخ میں کی توسیع کرکے 29اپریل کردی ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے عوامی تعلقات افسراور میڈیا کو آرڈینیٹر احمد عظیم نے آج یہا ں بتایا کہ طلبہ اب 29 اپریل2019 تک اپنے من پسند تمام ہی کورسوں میں بھر سکیں گے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اب جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 2019۔20 کے تعلیمی سیشن کے لئے بی ٹیک اور بی آرک سمیت سبھی کورسوں میں آن لائن داخلہ فارم بھرنے کی تاریخ 29 اپریل 2019 تک ہے جبکہ تصحیح کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2019 ہے۔
آن لائن فارم پر کرنے اور دستور العمل حاصل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ویب سائٹس ملاحظہ فرما سکتے ہیں:
www.jmicoe.in اور www.jmi.ac.in
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: محمد تسلیم