DW

غزہ کے النصر ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے چار مریض ہلاک

نیتن یاہو نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل 'فلسطینیوں کے ساتھ مستقل تصفیے کے حوالے سے بین الاقوامی احکامات کو قبول نہیں کرے گاُ۔

غزہ کے النصر ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے چار مریض ہلاک
غزہ کے النصر ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے چار مریض ہلاک 

اسرائیلی فوج کو مصدقہ اطلاعات ملی تھیں کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو جنوبی غزہ کے اسی ہسپتال میں چھپا رکھا ہے۔ یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ رفح پر حملے کی صورت میں پناہ گزینوں کا انخلا ایک تباہی ہو گی۔جنوبی غزہ کے مرکزی النصر ہسپتال میں اسرائیلی دفاعی افواج کی اسپیشل کارروائی کی وجہ سے مریضوں اور عملے کے سینکٹروں اراکین میں افراتفری پھیل گئی۔ اسی دوران غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے حکام نے آج جمعے کے روز بتایا کہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود چار مریض کی آکسیجن منقطع ہونے کے بعد موت ہوگئی۔

Published: undefined

اسرائیلی فوجی اس ہسپتال کی تلاشی لے رہے ہیں، جہاں ان کی اطلاعات کے مطابق سات اکتوبر کو حماس کے جنوبی اسرائیل پر حملے کے دوران اغوا کیے گئے کچھ مغویوں کو رکھا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں النصر ہسپتال کے تقریباً ایک ہفتے سے جاری محاصرہ کے بعد کی ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے ہسپتال کا عملہ، مریض اور اندر موجود دیگر افراد خوراک اور پانی سمیت رسد کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عملے کے افراد نے بتایا کہ جمعرات کو فوجیوں کی طرف سے ہسپتال میں کارروائی سے چند گھنٹے قبل، اسرائیلی فائرنگ سے کمپلیکس کے اندر ایک مریض ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

جنگ بندی پر مذاکرات تعطل کا شکار

اس دوران غزہ میں جنگ بندی پر مذاکرات تعطل کا شکار نظر آتے ہیں اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج جمعے کے روز غزہ میں جنگ کے بعد کے امریکی منصوبے خاص طور پر اس کے فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبات کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

Published: undefined

صدر جو بائیڈن کے ساتھ بات چیت کے بعد نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل 'فلسطینیوں کے ساتھ مستقل تصفیے کے حوالے سے بین الاقوامی احکامات کو قبول نہیں کرے گاُ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دوسرے ممالک یک طرفہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں تو اس سے 'دہشت گردی کا صلہ‘ ملے گا۔ نیتن یاہو نے بارہا فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کیا ہے۔

Published: undefined

نیتن یاہو کا حملے جاری رکھنے کا عزم

نیتن یاہو نے غزہ پر حملے جاری رکھنے اور انہیں مصر کے قریب غزہ کے شہر رفح تک پھیلانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کی مکمل تباہی اور سات اکتوبر کو اس گروہ کے عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے متعدد افراد کی رہائی تک جنگ جاری رہے گی۔ امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس نے کہا کہ نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں صدر بائیڈن نے عام فلسطینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 'قابل اعتماد اور قابل عمل منصوبے‘ کے بغیر رفح میں فوجی آپریشن کے خلاف ایک بار پھر خبردار کیا۔

Published: undefined

غزہ میں جنگ کے ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہ آنے کے بعد خطے میں وسیع تر تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ اسرائیل اور لبنان عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے مابین اسرائیل اور حماس جنگ کے آغاز کے بعد سے تین روزقبل سرحد پر فائرنگ کا سب سے مہلک تبادلہ ہوا۔ حزب اللہ کی جانب سے بدھ کے روز راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے جمعرات کو دوسرے دن بھی جنوبی لبنان میں فضائی حملے کیے جس میں 10 شہری اور حزب اللہ کے تین جنگجو مارے گئے۔ حزب اللہ کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

Published: undefined

'رفح سے پناہ گزینوں کی آمد ایک تباہی‘

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے جمعہ کے روز کہا کہ رفح سے مصر کے صحرائے سینائی میں پناہ گزینوں کی آمد ایک تباہی ہوگی اور مصری حکام نے واضح کیا ہے کہ فلسطینیوں کی ان کے اپنے علاقوں میں مدد کی جانا چاہیے۔ جنوبی جرمنی کے شہر میونخ میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس کے موقع یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلیپو گرانڈی نےخبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا، "یہ فلسطینیوں ، مصر اور امن کے مستقبل کے لیے ایک آفت ہوگی۔‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مصری حکام نے ممکنہ ہنگامی منصوبوں کے بارے میں یواین ایچ سی آر سے رابطہ کیا ہے تو انہوں نے کہا، "مصریوں نے کہا کہ غزہ کے اندر لوگوں کی مدد کی جائے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined